اور ہندو بھی
الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۲۴
سچائی ہر مذہب میں پائی جاتی ہے۔ اس لیے جب کئی ہندو اسلام قبول کر لیتا تو وہ اپنے عقیدہ کے مطابق، یہ سمجھتے تھے کہ وہ سچائی کے ایک حلقہ سے نکل کر سچائی کے دوسرے حلقہ میں چلا گیا ہے۔ اور چونکہ نسلی اعتبار سے وہ ان کی اپنی نسل ہی سے تعلق رکھتا تھا اس لیے وہ ان کے انڈین ہونے پر بھی کوئی شک نہیں کرتے تھے ( ڈسکوری آف انڈیا ۸۱ - ۲۸۰)
مغل دور میں بیشتر راجاؤں نے مغلوں کا ساتھ دیا۔ شیواجی نے اور نگ زیب کے خلاف بغاوت کی ۔ مگر اس کا تعلق کچھ بھی اس بات سے نہیں تھا کہ اور نگ زیب مسلمان ہے۔ شیواجی کو اور نگ زیب کی صرف بعض پالیسیوں سے اختلاف تھا۔ چنانچہ جے پور کے راجہ کے نام ایک خط میں شیواجی نے لکھا تھا کہ دہلی کے تخت پر اگر اور نگ زیب کے بجائے دار اشکوہ ہوتا تو وہ ہر گز اس کے خلاف لڑائی نہ لڑتے ۔ وہ اس کی ماتحتی قبول کر لیتے ۔
۱۹۴۷ سے انڈیا کی تاریخ میں ایک نیا دور آتا ہے جب کہ مسٹر محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ قومیت کا تعلق وطن سے نہیں ہے بلکہ مذ ہب سے ہے۔ اور چونکہ مسلمانوں کا اور ہندوؤں کا مذہب الگ الگ ہے اس لیے دونوں الگ الگ قوم ہیں۔ انھوں نے اپنے اسی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر برصغیر ہند میں دو الگ الگ وطن کا مطالبہ کیا۔
مسٹر محمد علی جناح کے اس فکر کے رد عمل میں پہلی بار ہندوؤں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ مسلمان الگ قوم ہیں اور ہندو الگ قوم ہیں ۔ انتہا پسند ہندو اب مسلمانوں کی وطنی وفاداری پر شک کرنے لگے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان غیر ملکی ہیں ۔ یہ خیال پختہ ہوتا رہا۔ یہاں تک کہ پاکستان جیسے مسلم ملک کے مقابلہ میں بریگیڈیر عثمان اور حوالدار عبد الحمید کی غیر معمولی قربانیاں بھی اس فکر کا خاتمہ نہ کر سکیں ۔ مسٹر جناح کے رد عمل میں پیدا ہونے والا فکر کسی جوابی فکر سے ٹوٹ سکتا تھا۔ چونکہ ، ۱۹۴۷ کے بعد کوئی ایسی طاقتور فکری تحریک بر پا نہیں ہوئی اس لیے یہ فکر بھی لوگوں کے ذہنوں سے محو نہ ہو سکا۔ انڈیا کے لوگ ہمیشہ سے یہ مانتے آ رہے تھے کہ قوم وطن سے بنتی ہے۔ جو لوگ ایک وطن میں ہوں وہ سب ایک قوم ہیں۔ مگر مسٹر جناح کے دو قومی نظریہ سے متاثر ہو کر یہاں کے ہندو یہ سمجھنے لگے کہ چونکہ ہندوؤں اور مسلمانوں کا مذہب الگ الگ ہے ، اس لیے دونوں الگ الگ قوم ہیں۔ انڈیا کا ہندو و مسلم مسئلہ پچاس فی صد اس لیے ہے کہ ، ۱۹۴۷ کے انقلاب کے بعد بھی یہاں کے
‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues