Al-Risala · August 1993 · page 49

دس سفر

الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۴۹

کر رہے ہیں کہ مسجد دوبارہ وہیں بناؤ یہ مسلم عوام کی آواز ہے یا ان کی اپنی بات ہے۔ اس سلسلہ میں اپنا نقطہ نظر بتایا گیا۔

۱۴- نئی دہلی کے پندرہ روزہ انگریزی میگزین سیکولا (Secula) کے نمائندہ مسٹر اسامہ نظر نے ۲۸ اپریل ۱۹۹۳ کی شام کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر سیکولرزم اور مسلمان سے تھا، ان کو بتایا گیا کہ انڈیا میں مسلمانوں کے لیے ہر قسم کے مواقع موجود ہیں، بشرطیکہ وہ دانش مندانہ انداز میں زندگی گزارنا سیکھ لیں۔

۱۵- روزنامہ قومی آواز کے نمائندہ مسٹر معصوم مراد آبادی نے یکم مئی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل خود مسلمانوں ہی کے پیدا کردہ ۔ ہیں اور مسلمانوں کی اپنی کوشش ہی سے وہ حل کیے جا سکتے ہیں۔

۱۶- مصری جرنلسٹ بدوی محمود ۳ مئی ۱۹۹۳ کو اسلامی مرکز آئے اور قاہرہ کے عربی جریدہ الجمهورية کے لیے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کافی مفصل تھا۔ سوالات زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کے حالات اور ہندوستانی مسلمانوں اور عرب ملکوں سے تعلقات کے بارہ میں تھے۔

۱۷- دہلی کے ہندی روزنامہ ویر ارجن کے دفتر میں ۱۱ مئی ۱۹۹۳ کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں اخبار کے ادارتی اسٹاف کے لوگ جمع ہوئے ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی ۔ اور تین نکاتی فارمولے کی وضاحت کی۔ آخر میں کچھ سوالات کیے گئے جس کا جواب دیا گیا۔

۱۸- ۸ مئی ۱۹۹۳ کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں تعلیم یافتہ افراد کی ایک میٹنگ ہوئی۔ صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ سوال و جواب میں یہاں موجودہ مسلم مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ۱۹- بمبئی کے انگریزی اخبار مڈ ڈے (MID-DAY) کے نمائندہ نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو اخبار مذکور کے شمارہ ۱۳ مئی ۱۹۹۳ میں شائع ہوا ہے۔ سوال و جواب کا تعلق زیادہ تر ملی مسائل سے تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues

Printed page