Al-Risala · August 1993 · page 48

دس سفر

الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۴۸

اعلیٰ تعلیم یافتہ اصحاب کی ایک میٹنگ، 6 اپریل 1993 کو انڈین لانسٹٰی ٹیوبٹ (نئی دہلی) میں ہوئی۔ اس کا موضوع نیشن بلڈنگ کے سوال پر گفت گو کرنا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز اس میں شریک ہوئے اور اپنا نقطۂ نظر تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔ عام طور پر لوگوں نے پسند کیا۔ مسٹر راجندر گپتا (گر یٹر کیلاش، نئی دہلی) کی رہائش گاہ پر 23 اپریل 1993 کو ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں تقریباً چالیس کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ اس کا موضوع بحث کامن سول کوڈ تھا۔ ان کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اپنی تقریر میں اسلامی نقطۂ نظر کو بیان کیا۔

گاندھی اسمارک ندھی (نئی دہلی) میں 20 اپریل 1993 کو تعلیم یافتہ افراد کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں سرو دیہ سماج سے تعلق رکھنے والے افراد اکٹھا ہوئے ۔ ان کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور شانتی اور کمیونل ہارمنی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹائمس آف انڈیا کے اسپیشل کرسپانڈینٹ مسٹر عسکری ایچ زیدی نے 20 اپریل 1993 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر اجودھیا کے بعد پیش آنے والے مسلم مسائل سے تھا۔

انگریزی ہفت روزہ (Frontline) کے نمائندہ مسٹر ایس کے پانڈے نے 24 اپریل 1993 کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر ۱۹۴۷ 1992 کے بعد کے حالات و امکانات سے متعلق تھا۔

نئی دہلی کے صحافتی ادارہ (Contemporary News & Features) کے نمائندہ مسٹر نجم الحسن نے 28 اپریل 1993 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس امر سے تھا کہ 6 دسمبر کے بعد ہندوستانی مسلمانوں کے احوال کیا ہیں اور ان کے مسائل کا حل کیا ہے۔

30 اپریل 1993 کو نئی دہلی کی فرنچ نیوز ایجنسی (French News Agency) نے ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس بات سے تھا کہ 6 دسمبر 1992 کے بعد کیا مسلم عوام کی سوچ میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ اور یہ کہ جو بعض مسلم افراد یہ مانگ

‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues

Printed page