Al-Risala · September 1993 · page 26

تاریخ کا صفحہ

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۳، صفحہ ۲۶

تاریخ کا صفحہ

اسپین میں تقریباً ۸۰۰ سال تک مسلمانوں کی حکومت قائم رہی۔ ۱۴۹۲ء میں اس حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ خاتمہ کے وقت بھی مسلمان اپنے حریف اسپینیوں کے مقابلہ میں ہر اعتبار سے زیادہ ترقی یافتہ تھے۔ مسیحیوں کی فتح اور مسلمانوں کی شکست کا بنیادی سبب یہ تھا کہ مسیحیوں نے متحد ہو کر اپنی طاقت بہت زیادہ بڑھالی اور مسلمانوں نے آپس کے اختلاف کی وجہ سے اپنے آپ کو بے مدد کمزور کر لیا۔

مسلم دور حکومت میں بھی اسپین کا ایک نسبتاً چھوٹا حصہ مسیحیوں کے پاس تھا۔ اس کو اپنا سیاسی مرکز بنا کر وہ مسلم حکومت کے خلاف کارروائی کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کے باہمی اختلاف سے فائدہ اٹھاکر آخری دور میں اپنا رقبہ کافی بڑھا لیا تھا اور مسلمانوں کے پاس صرف غرناطہ (Granada) رہ گیا تھا۔ دورِ آخر کا ایک مسلم حکمران سلطان ابو الحسن تھا، مسیحی حکمراں فردی نند (Ferdinand II) نے سلطان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کو خراج دینا منظور کرے۔ سلطان ابو الحسن نہایت بہادر تھا۔ اس نے فردی نند کو جواب میں لکھا کہ ’’غرناطہ کے دار الضرب میں اب سونے کے سکوں کے بجائے فولادی تلواریں تیار کی جارہی ہیں تاکہ مسیحیوں کی گردنیں ماری جائیں‘‘ اس کے بعد دونوں کے درمیان کئی مسلح تصادم ہوئے۔ آخر کار، ۱۴۸۸ میں لوشہ کے مقام پر دونوں کے درمیان زبردست جنگ ہوئی۔ اس میں فردی نند کی فوجوں کو مکمل شکست اور سلطان ابو الحسن کی فوجوں کو مکمل فتح حاصل ہوئی۔

اس کے بعد فردی نند نے از سرِ نو اپنے کو تیار کرنا شروع کیا۔ اس وقت مسیحی اسپین میں دو حکومتیں تھیں ۔ ایک ار اغون (Aragon) جہاں فردی نند کی حکومت تھی۔ دوسرا قسطله (Castile) جہاں ملکہ از بیلا (Isabella I) تخت کی مالک تھی، فردی نند نے یہ دانش مندی کی کہ از بیلا کوراضی کر کے ۱۴۶۹ء میں اس نے نکاح کر لیا۔ اس طرح دونوں کو ملا کر ایک بڑی مسیحی سلطنت وجود میں آگئی۔ ایک طرف مسیحی دنیا میں یہ اتحادی واقعہ ہوا۔ دوسری طرف یہ اختلافی واقعہ پیش آیا کہ سلطان ابو الحسن کے لڑکے ابو عبد اللہ محمد نے اپنے باپ کے خلاف بغاوت کر دی، وہ سلطنتِ غرناطہ کے ایک حصہ پر قبضہ کر کے بیٹھ گیا۔ اب سلطان ابو الحسن کی حکومت صرف چار ہزار مربع میل پر مشتمل ہو کر رہ گئی ۔ دوسری طرف فردی نند کی سلطنت کا رقبہ بڑھ کر سوا لاکھ مربع میل ہو گیا۔ اس صدمہ کے بعد

‹ Previous page Next page › Contents of September 1993 All issues

Printed page