ACPs study Bhiwandi's technique of peace
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۳، صفحہ ۳۴
(Lattalur) تھا۔ لاتبور کا لفظ ادائگی میں مشکل تھا، اس لیے وہ دھیرے دھیرے لاتور ہو گیا۔ یہی مثال ہر معاملہ کی ہے۔ عوام ہمیشہ اس چیز کو قبول کرتے ہیں جو انہیں آسان معلوم ہوتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ سطحی اسکیمیں، بہت جلد لوگوں کے درمیان مقبول ہو جاتی ہیں اور گہرے اور دور رس منصوبے لوگوں کو اپیل نہیں کرتے۔
لاتور جنوبی ہند کے اس علاقہ میں ہے جس کو دکن کہا جاتا ہے۔ پہلے یہ ریاست حیدر آباد کا حصہ تھا۔ یہاں مسلمان تقریبا ۲۵ فی صد کی تعداد میں آباد ہیں۔
حسب معمول لاتور کی سرحد پر پہنچ کر ہم لوگ گاڑی سے اتر گئے اور سڑکوں پر پیدل چلتے ہوئے آگے بڑھے۔ پدیا ترا کے دوران ہم ایک مقام پر پہنچے۔ یہاں ایک نیا منظر ہمارے سامنے تھا۔ یہ ایک بڑا مندر تھا، اس کے چاروں طرف دکانیں بنی ہوئی تھیں ۔ ان دکانوں کی تعداد ۸۰ تھی۔ گویا یہ ایک مندر کا مپلکس تھا۔ اس مندر کے چاروں طرف سولہ راستے تھے یعنی ۱۶ سڑکیں جو مندر سے شروع ہو کر شہر کی طرف جا رہی تھیں اس قسم کا مندر میں نے پہلی بار دیکھا۔ اس مندر کے قریب ہی ایک مسجد کا نیا گنبد دکھائی دے رہا تھا۔ یہ ایک زیر تعمیر مسجد تھی جو اب تکمیل کے آخری مرحلہ میں تھی۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ بہت بڑی مسجد ہے۔ قدیم مسجد میں کافی توسیع کر کے تقریباً ۵۰ لاکھ روپیہ کی لاگت سے اس کو از سر نو بنوایا جا رہا ہے۔ ہم نے پایا کہ یہاں اگر چہ دونوں پاس پاس ہیں مگر نہ مسجد والوں کو مندر سے کوئی شکایت ہے اور نہ مندر والوں کو مسجد سے کوئی شکایت۔ لاتور کے ہندو اور مسلمان دونوں مل جل کر امن کیساتھ رہ رہے ہیں۔ حالیہ ہنگامہ خیز دنوں میں بھی یہاں فرقہ وارانہ کشیدگی جیسی کوئی چیز پیدا نہیں ہوئی۔ یہاں کے مسلمانوں کو پر امن زندگی کی یہ قیمت ملی ہے کہ اس علاقہ میں وہ خوشحالی کے لیے مشہور ہیں۔ وہ بڑی بڑی تجارتیں کر رہے ہیں۔ اس لیے لاتور اس بے بنیاد نظریہ کی تردید ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کا تعلق در اصل اس بات سے ہے کہ لوگ اس حقیقت کو بھول جائیں کہ زندگی کا ایک لازمی اصول اعراض ہے۔ اجتماعی زندگی میں ناخوش گواریاں ضرور پیش آتی ہیں۔ ایسے مواقع پر اعراض نہ کرنے سے فساد ہوتا ہے، اور اعراض کا طریقہ اختیار کرنا ہر فساد کو روک دیتا ہے۔ ۱۹ دسمبر کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد آج کی رات ناندیڑ میں گزاری۔ یہاں ایک ہندو تاجر
‹ Previous page Next page › Contents of October 1993 All issues