Al-Risala · January 1993 · page 51

الرسالة فورم

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۳، صفحہ ۵۱

الرسالة فورم

۲۲-۲۴ اکتوبر ۱۹۹۲ کو بھوپال میں علماء اور دانشوروں کا کل ہند اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ الرسالة مشن کے تحت ایک الرسالة فورم قائم کیا جائے ۔ اس کا مرکز دہلی میں ہو راس کی شاخیں ملک کے ہر شہر اور قصبہ میں قائم کی جائیں۔ الرسالة فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے۔ اس کا صد یہ ہے کہ تعمیری مزاج اور صحت مند سوچ رکھنے والوں کا حلقہ بنایا جائے ۔ وہ ہر مسئلہ میں مثبت دامات کے یہ کوشش کریں کہ اجتماعی معاملات میں ٹکراؤ نہ ہو اور پرامن دائرہ میں مسئلہ کو حل کیا جا سکے ۔ اس نمائندہ اجتماع نے تمام تعمیر پسند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر مقام پر فورم بنائے اور مرکز دہلی سے ں کا الحاق کر کے اپنے اپنے یہاں یہ کام عملی طور پر شروع کر دیں۔ الرسالة فورم حسب ذیل دائروں میں کام کرے گا۔ ۱۔ دین حق کو حکمت اور موعظت حسنہ کے ذریعہ موثر اسلوب میں عام لوگوں تک پہنچانا ۔ ۲۔ لوگوں میں اخلاقی بیداری لانا اور انسانیت دوستی کا مزاج پیدا کرنا ۔ ۳۔ لوگوں کو صد فی صد تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کرنا ۔

۴۔ معاشی حالت کو درست کرنے کی تدبیر اختیار کرنا ۔

۵۔ لوگوں میں یہ مزاج پیدا نا کہ وہ اختلاف کے باوجود متحد ہو کر رہ سکیں ۔ ۶۔ باہمی جھگڑوں کو سمجھا بجھا کر ختم کرنا ۔

۷۔ اپنے پڑوسیوں اور ہم وطنوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کی تربیت کرنا ۔ ۸۔ فضول خرچی کو روکنا اور سادہ زندگی کو رواج دینا۔

۹۔ احتجاجی سیاست کے بجائے تعمیری سیاست کو فروغ دینا۔

۱۰۔ ہند و مسلم تعلقات کو بڑھانا اور باہمی اشتراک کی صورتیں اختیار کرنا ۔ ۱۱۔ فرقہ وارانہ مسائل میں جذباتی قیادت کی جگہ حقیقت پسندانہ قیادت وجود میں لانا۔ اور پریس اور پلیٹ فارم کی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی کو نیا تعمیری رخ دینا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1993 All issues

Printed page