Al-Risala · November 1993 · page 26

روسی زبان میں اسلامی لٹریچر

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۳، صفحہ ۲۶

مجھے ایک "مسلم مولانا" کی تلاش تھی۔ کیوں کہ اجودھیا کے بعد ملک میں جو سنگین مسئلہ پیدا ہوا ہے، اس کو ایک مسلمان عالم ہی حل کر سکتا ہے۔ میرا یقین ہے کہ میں نے آپ کی ذات میں اس مسلمان عالم کو پالیا ہے۔

مسٹر مدھو مہتا بمبئی کے ممتاز افراد میں سے ہیں۔ ان کے تعلقات اعلیٰ سطح کے ہندوؤں سے ہیں۔ وہ ہندستانی اندولن کے چیئرمین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ بمبئی آئیے وہاں آپ اپنا" اصلاحی پروگرام پیش کیجئے۔ اس سلسلہ میں میں آپ کو ہر طرح کی سپورٹ دلواؤں گا۔ چنانچہ اس کے بعد انھیں کے زیر اہتمام بمبئی کے لئے میرا اکئی سفر ہوا۔ ہر سفر خدا کے فضل سے غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ ۱۳ مارچ ۱۹۹۳ء کو میں بذریعہ ٹرین دہلی واپس آیا۔ ٹرین اس نئے دور کی ایک علامت ہے جب کہ انسانی تمدن کو حرکت دینے کے لئے مشینی پہیہ حاصل ہوگیا۔ کمیونی کیشن کے اس انقلاب میں ٹرین اب بہت پیچھے کی چیز ہو چکی ہے۔ تاہم آج بھی اس زمین پر ایسے لوگ موجود ہیں جو اگرچہ بظاہر ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوں، مگر اپنی سوچ کے اعتبار سے وہ ٹرین سے بھی پیچھے کے دور میں جی رہے ہیں۔ جسم کے اعتبار سے وہ بیسویں صدی کے مسافر ہیں مگر اپنے شعور کے اعتبار سے صرف پچھلی صدی کے مسافر۔

روسی زبان میں اسلامی لٹریچر

ایک روسی مسلمان ڈاکٹر ایوجین بی ٹرائفونوف نے اسلامی مرکز کی ایک کتاب سچا راسته (The Way to Find God) کا روسی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ اپنے خط میں انھوں نے لکھا ہے کہ روس میں اسلام کے تعارفی لٹریچر کی شدید ضرورت ہے۔ مالی وسائل کی کمی اور دوسری دقتوں کے باوجود وہ یہ عزم رکھتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسلامی مرکز کی اہم مطبوعات کے روسی ترجمے چھاپ کر شائع کریں۔ جو حضرات اس سلسلہ مالی تعاون دینا چاہتے ہوں تو براہ راست حسب ذیل پتے پر رابطہ قائم کریں : Dr Eugene B. Tryphonov, M.D Ul. Kompozitorov, 29/1, apt 379, Saint Petersburg 194358 Russia

‹ Previous page Next page › Contents of November 1993 All issues

Printed page