Al-Risala · November 1993 · page 4

لعلبش الا العيش الآخرة

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۳، صفحہ ۴

لعلبش الا العيش الآخرة

قرآن میں مختلف انداز سے جنت کی راحتوں سے بھری ہوئی زندگی کا تعارف کرایا گیا ہے۔ ایک مقام پر جنت کی نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے: نعم الثواب وحسنت مرتفقا وہ کیسا اچھا انعام ہے اور کیسی اچھی رہنے کی جگہ (الکھف ۲۱ ہر آدمی خوشی اور آرام کی زندگی چاہتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ دنیا میں ہر طرف خوشی اور آرام کے سامان پھیلے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی پوری طاقت ان چیزوں کو حاصل کرنے میں لگا دیتا ہے۔ مگر جب وہ ان چیزوں کو حاصل کر لیتا ہے تو اس پر ایک نئی حقیقت منکشف ہوتی ہے۔ اب وہ جانتا ہے کہ راحت کے ہر قسم کے سامان کے باوجود وہ راحت کی زندگی سے محروم ہے۔ اس دنیا میں آدمی کو سامان راحت کو تلاش کرنے کی خوشی تو ملتی ہے مگر سامان راحت سے تمتّع ہونے کی خوشی کسی کو حاصل نہیں ہوتی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں راحت کا صرف تعارف ہے ، راحت سے تمتّع (enjoyment) موجودہ دنیا میں کسی کے لیے ممکن نہیں۔ راحت سے تمتّع ہونے کے لیے ایک کامل دنیا درکار ہے۔ موجودہ دنیا ایک ناقص دنیا ہے، اس لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی شخص یہاں راحت سے تمتّع ہو سکے۔

آدمی کے اس مطلوب کو پانے کا مقام صرف آخرت ہے۔ آخرت ایک کامل دنیا ہوگی۔ وہاں راحت کے تمام سامان اپنی آخری معیاری صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔ یہ دنیا وقتی نہیں ہوگی بلکہ ابدی ہوگی۔ اسی کے ساتھ خود انسان کی وہ تمام حدود وتیں (limitations) ختم کر دی جائیں گی جو سامان راحت سے حقیقی تمتّع میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ ان انتظامات کے بعد پہلی بار انسان کے لیے یہ ممکن ہو جائے گا کہ وہ اپنی پسند کی زندگی کو بھر پور طور پر پا سکے۔ آخرت کے لیے عمل کرنا اس شخص کے لیے ممکن ہوتا ہے جو حقائق مادی کے بجائے حقائق معنوی کو اہمیت دے۔ جو دکھائی دینے والی چیزوں سے گزر کر نہ دکھائی دینے والی چیزوں میں جی لگائے۔ جو آج کے فائدے کے مقابلے میں کل کے فائدہ کو ترجیح دے۔ جو اپنی ذات میں گم ہونے کے بجائے خدا میں گم ہوجائے۔ رسال دسمبر ۱۹۹۴

‹ Previous page Next page › Contents of November 1993 All issues

Printed page