عظمت قرآن
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۴، صفحہ ۴
ارشاداتِ قرآن شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا مالک ہے۔ بہت مہربان، نہایت رحم والا ہے۔ انصاف کے دن کا مالک ہے۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں۔ ہم کو سیدھا راستہ دکھا۔ ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے فضل کیا۔ ان کا راستہ نہیں جن پر تیرا غضب ہوا، اور نہ ان لوگوں کا راستہ جو راستہ سے بھٹک گئے (الفاتحہ)
لوگو، عبادت کرو اپنے رب کی جس نے تم کو اور تم سے قبل والوں کو پیدا کیا تا کہ تم بچ جاؤ۔ وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنا دیا۔ اور اوپر سے پانی برسایا۔ پھر تمہاری غذا کے لیے ہر طرح کی پیداوار نکالی۔ پس تم کسی کو اللہ کا برابر نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم جانتے ہو (البقرہ ۲۱-۲۲) اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے، سب کو تھامے ہوئے ہے۔ اس کو نہ اونگھ لگتی اور نہ نیند آتی۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے سامنے بغیر اس کی اجازت کے سفارش کر سکے۔ جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے سب کا اسے علم ہے۔ اس کے علم کے کسی گوشہ پر بھی کوئی شخص حاوی نہیں ہو سکتا مگر وہ جو چاہے۔ اس کا اقتدار آسمانوں اور زمین پر چھایا ہوا ہے۔ ان کی نگہبانی اس کے لیے تھکا دینے والا کام نہیں۔ وہی سب سے اوپر ہے، وہی سب سے بڑا (البقرہ ۲۵۵)
کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم نے تمہیں بے کار پیدا کیا ہے۔ اور تم کو ہماری طرف پلٹنا نہیں ہوگا۔ پس برتر ہے اللہ، بادشاہ حقیقی، کوئی اس کے سوا معبود نہیں۔ وہ مالک ہے عرش عظیم کا۔ اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے تو اس کے پاس اس کے لیے کوئی دلیل نہیں۔ اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے۔ ایسے منکر کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ اور کہو کہ اے ہمارے رب! ، ہماری مغفرت فرما اور ہم پر رحم کر تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے (المومنون ۱۱۵۔ ۱۱۸) اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے الجھیں تو وہ کہہ دیتے ہیں تم کو سلام۔ اور جو اپنے رب کے حضور سجدہ اور قیام میں رات گزارتے ہیں۔ اور جو
‹ Previous page Next page › Contents of March 1994 All issues