Al-Risala · April 1994 · page 16

قومی دھارا اور اقلیت

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۴، صفحہ ۱۶

جائے تو اس پر انھیں شور و غوغا کرنے کی کیا ضرورت۔

اسلام امن کو پسند کرتا ہے نہ کہ ٹکراؤ کو۔ حدیبیہ کے معاہدہ میں پیغمبر اسلام نے اپنے حریف کی تمام شرطوں کو یک طرفہ طور پر مان کر ان کے ساتھ پیس ایگریمنٹ کر لیا۔ اب مسلمانوں کو بھی اپنے پیغمبر کی پیروی میں یہی کرنا ہے کہ وہ مسائل کو نظر انداز کریں۔ وہ دوسروں کے ساتھ ہم آہنگی کا طریقہ اختیار کریں۔ وہ امن کو سپریم بنائیں نہ کہ ملی وقار کو۔ مسلمان اگر ایسا کریں تو انڈیا میں وہ نوبرا لم کمیونٹی بن جائیں گے۔ اور اس کے بعد موجودہ غیر ضروری مسائل بھی اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ایک چشم کشا مثال (telling example) ہے جو یہاں قابل ذکر ہے۔ دہلی کے انگریزی روز نامہ ہندوستان ٹائیمس (۴۱ اکتوبر ۱۹۹۳) نے اسے این آئی (ANI) کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک ہے۔ یہ بات ایک حالیہ جائزہ سے معلوم ہوئی ہے۔ یہ جائزہ بڑے بڑے تاجروں کے درمیان کرایا گیا ہے جن کا تعلق تمام براعظموں سے ہے۔ مختلف ملکوں کے بڑے بڑے تاجروں اور صنعت کاروں سے عالمی اقتصادی فورم نے یہ پوچھا تھا کہ وہ اپنے خیال کے مطابق مختلف ملکوں کے بارہ میں بتائیں کہ کس ملک میں جان اور مال کے تحفظ کے اعتبار سے کیا حالت ہے۔ اس جائزہ میں پاکستان کا مقام سب سے نیچے تھا، جب کہ سنگاپور کو سب سے زیادہ محفوظ علاقہ پایا گیا :

Pakistan happens to be the unsafest country in the world, according to a recent survey conducted among the business and economic leaders belonging to all the continents. The leaders of the business and industry of various countries were asked by the World Economic Forum to rate various countries according to their perceptions about the safety of life and property in those countries. Pakistan touched the bottom whereas Singapore was found to be the safest place. جیسا کہ معلوم ہے، پاکستان ایک قوم کے نعرہ پر بنا، وہاں تمام باشندوں کا ایک مذہب اور ایک زبان ہے۔ سب کی ایک تاریخ ہے اور سب کا ایک پروج ہے۔ گویا سارے ملک کا ایک پاکستانی کلچر ہے۔ اس کے باوجود وہاں اتنے زیادہ دنگے اور فساد ہوتے ہیں کہ ساری دنیا میں وہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک بن گیا ہے۔

دوسری طرف سنگاپور میں چار سرکاری زبانیں ہیں ۔ چینی، مالے، تامل، انگلش ۔ وہاں

‹ Previous page Next page › Contents of April 1994 All issues

Printed page