مستقبل کی طرف
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۴، صفحہ ۴۵
مسجدوں میں جمع ہو کر بابری مسجد کے لیے یوم دعا منایا۔
خلاصہ یہ کہ عبادت گاہوں کے ایکٹ کی مطابقت میں بابری مسجد کے مسئلے کے حل کے لیے جو فارمولا پیش کیا گیا تھا اب ہند و اور مسلمان دونوں عملاً اسی پر قائم ہو چکے ہیں۔ اس طرح گویا دونوں فریقوں کے درمیان ایک قسم کا بلا! اعلان ایگریمنٹ واقع ہو چکا ہے۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ شعوری طور پر اس حقیقت کا اعتراف کر کے اس نزاع کا بالاعلان خاتمہ کر دیا جائے تاکہ دیش کا ترقی کی طرف سفر کسی رکاوٹ کے بغیر دوبارہ شروع ہو جائے ۔
ایجنسی الرساله
ماہنامہ الرسالہ بیک وقت اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرسالہ کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ ہندی اور انگریزی الرسالہ کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے ۔ الرسالہ کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں۔ ایجنسی گویا الرسالہ کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہنچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے ۔
الرسالہ (اردو) کی ایجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرسالہ (ہندی اور انگریزی) کی ایجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کار نبوت ہے اور ملت کے اوپر سب سے بڑا فریضہ ہے۔
ایجنسی کی صورتیں
۱- الرسالہ (اردو، ہندی یا انگریزی) کی ایجنسی کم از کم پانچ پرچوں پر دی جاتی ہے کمیشن ۲۵ فی صد ہے۔ اوپر چوں سے زیادہ تعداد پر کمیشن ۳۴ فی صد ہے پیکنگ اور روانہ کے تمام اخراجات ادارہ الرسالہ کے ذمے ہوتے ہیں ۔ ۲۔ زیادہ تعداد والی ایجنسیوں کو ہر ماہ پرچے بذریعہ وی پی روانہ کیے جاتے ہیں۔ ۳۔ کم تعداد کی ایجنسی کے لیے ادائیگی کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ پرچے ہر ماہ سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں، اور صاحب ایجنسی ہر ماہ اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کر دے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ چند ماہ (مثلاً تین مہینے) تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینے میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانگی کی جائے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1994 All issues