Al-Risala · May 1994 · page 30

Long arms of Islam reach Huston.

الرسالہ، مئی ۱۹۹۴، صفحہ ۳۰

چاہیے ۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اٹھ کو زکودہ فعال بنانے کے لئے ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔ اٹھ کی معاشی حالت اگر عام طور پر بہتر ہو جائے تو ان کے اندر اعتماد اور حوصلہ پیدا ہو گا اور وہ معاشرہ کی اصلاح میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔

ایک صاحب سے میں نے پوچھا کہ پاکستان میں جو اسلامی رسالے نکلتے ہیں ، ان میں سے کون سا رسالہ ہے جو ہر حلقہ میں پڑھا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہاں تو ایسا کوئی رسالہ نہیں۔ یہاں جتنے اسلامی رسالے نکلتے ہیں وہ سب کسی حلقہ سے نکلتے ہیں اور اسی حلقہ میں پڑھے جاتے ہیں ۔ یہاں اگر کوئی پرچہ ہر حلقہ میں پڑھا جاتا ہو گا تو وہ الرسالہ ہوگا۔

ایک نوجوان نے بتایا کہ یہاں انڈیا کی فلمیں پاکستانی فلموں سے زیادہ مقبول ہیں۔ انڈیا یا دوسرا ہالی وڈ کہا جاتا ہے ۔ یہاں کے نوجوان کہتے ہیں کہ انگریزی ہالی وڈ امریکہ میں ہے اور اردو ہالی وڈ انڈیا میں ۔ پاکستان کے سینما ہاؤسوں میں انڈیا کی فلم دکھائی نہیں جاتی ۔ البتہ اس کے ویڈیو گھروں کے اندر وی سی آر پر بہت بڑے پیمانے پر دیکھے جاتے ہیں ۔

گورنمنٹ فورمن کرسچین کالج یہاں کا بہت بڑا کالج ہے ۔ اس کا رقبہ ۱۸۲ ایکڑ ہے ۔ طلبہ کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہے ۔ ۲۴ ستمبر کی دوپہر کو یہاں کے آڈیٹوریم میں خطاب کے بعد اتنے زیادہ سوالات آئے کہ کاغذات کا ڈھیر لگ گیا ۔ ایک سوال بہت صاف ہندی رسم الخط میں لکھا ہوا تھا ۔ طلبہ کے جوش وخروش کو دیکھ کر میں نے کہا کہ آج میری سمجھ میں آگیا کہ یہاں کے لوگوں کے لئے کسی نے " زندہ دلان پنجاب " کا لفظ کیوں استعمال کیا تھا ۔

عبدالمجید صاحب ٹوکیو (جاپان) میں رہتے ہیں ۔ ان کا ایک خط مورخہ ۱۶ ستمبر جناب محمد اسلم آئی کے پاس دیکھا ۔ اس میں انھوں نے جاپانیوں کے حالات لکھے تھے ۔ انھوں نے لکھا تھا کہ جا پانی بہت باکردار قوم ہیں ۔ ان کے یہاں رشوت ، سفارش ، دھوکا ، چوری ، قتل وغیرہ کا نام تک نہیں ۔ میں نے کبھی کسی مرد یا عورت کو کسی سے جھگڑتے نہیں دیکھا۔ ان کی زندگی کا مقصد یہ ہے ۔ خود خوش رہو اور دوسروں کو خوش رہنے دو ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ نظری اعتبار سے اس معیارِ اخلاق پر ہیں جس کو حدیث میں اس طرح بتایا گیا ہے کہ " مومن وہ ہے جو دوسروں کے لئے وہی پسند کرے جو اپنے

‹ Previous page Next page › Contents of May 1994 All issues

Printed page