Al-Risala · January 1994 · page 25

جدید تدبیروں کی ناکامی

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۴، صفحہ ۲۵

صورت میں مسئلہ انسان اور انسان کے درمیان رہتا ہے۔ اور جب مسئلہ انسان اور انسان کے درمیان ہو تو کسی بھی طرح انسان کو اس پر مطمئن نہیں کیا جاسکتا کہ ایک اور دوسرے کے درمیان فرق نہیں ہے۔ کیونکہ فرق تو واقعہ میں موجود ہے اور پوری طرح موجود ہے۔

انسانوں کے درمیان فرق کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ البتہ فرق کے اثر کو ختم کیا جاسکتا ہے ، اور وہ اس طرح کہ معاملہ کو انسان اور انسان کا معاملہ بنانے کے بجائے اس کو انسان اور خدا کا معاملہ بنا دیا جائے۔ ہر انسان یہ سمجھنے لگے کہ تمام انسانوں کے اوپر ایک خدا ہے اور تمام معاملات کو آخر کار اسی کے یہاں جانا ہیں۔ اس کے فیصلہ کو رد کرنا کسی کے لیے ممکن نہیں۔

اسلام کے سوا دوسرے جن مذاہب میں خدا کا تصور ہے، وہ تحریف کی بنا پر عملاً اس مقصد کے لیے غیر مؤثر ہو گیا ہے۔ مثلاً مسیحیت میں خدا کا بیٹا سولی پر چڑھ کر تمام انسانوں کے گناہ کا کفارہ بن چکا ہے۔ یہودیت میں نجات ایک گروہ کا حق ہے جس کی بخشش پیشگی طور پر ہو چکی ہے۔ ہندوازم میں خدا کا عقیدہ وحدت الوجود (monism) کی صورت میں ہے۔ جو کہ عملاً بے فائدہ ہے۔

اسلامی توحید میں خدا علیحدہ ہستی ہے اور تمام انسان اس کے بندے اور مخلوق ہیں۔ اس عقیدہ سے آدمی کے اندر عجز کا تصور ابھرتا ہے۔ اس کے برعکس ہندوازم میں خدا ہی واحد حقیقت ہے۔ انسان کوئی علیحدہ وجود نہیں۔ انسان خود بھی خدا کے وسیع تر وجود کا ایک جز ہے۔ یہ عقیدہ برعکس طور پر برتری کا جذبہ پیدا کر دیتا ہے۔ اسلامی توحید ”میں بندہ ہوں“ کا احساس جگاتی ہے ، جب کہ ہندوعقیدہ ”میں خدا ہوں“ کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ اول الذکر سے عجز کی نفسیات پیدا ہوتی ہے اور ثانی الذکر سے گھمنڈ کی نفسیات۔ اور جس سماج کے افراد اپنے اندر گھمنڈ کی نفسیات لیے ہوئے ہوں وہاں سماجی انصاف کا ماحول پیدا کرنا کسی طرح ممکن نہیں۔

جدید تدبیروں کی ناکامی

۳۰ سال پہلے ایمنسٹی (Amnesty International) کا ادارہ قائم کیا گیا۔ اس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں تھا۔ اس کو انسانی حقوق کا چوکیدار (Human rights watchdog) سمجھا جاتا تھا۔ مگر اس مدت میں وہ اخباری رپورٹوں کے سوا اور کوئی بھی حقیقی خدمت انجام نہ دے سکا۔ دسمبر 1991 میں اس کی عمر کے ۳۰ سال پورے ہو گئے مگر ادارہ کی طرف سے اس کی کوئی تقریب نہیں منائی گئی۔ ادارہ کی

‹ Previous page Next page › Contents of January 1994 All issues

Printed page