Al-Risala · May 1994 · page 43

۲۹ ارسال مئی ۱۹۹۴

الرسالہ، مئی ۱۹۹۴، صفحہ ۴۳

اس مزاج کا ایک دلچسپ مظاہرہ ستمبر ۱۹۹۱ میں ہواا ہے۔ دور درشن پر بچوں کے ایک پروگرام میں کوئز (Quiz) کے دوران ایک ہندو بچے سے پوچھا گیا کہ "شوبوائے" کی تاریخ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ آزادی سے پہلے مسٹر جناح نے یہ لفظ مولانا ابوالکلام آزاد کے لئے استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد مسلمانوں میں دور درشن کے خلاف ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اس قول کی اصل ذمہ داری مسٹر جناح پر ہے۔ مگر مسلمانوں نے کبھی مسٹر جناح کے خلاف ہنگامہ نہیں کیا۔ البتہ یہی لفظ ٹی وی پر ایک ہندو بچہ نے دہرایا تو اس کے خلاف وہ ہنگامہ کرنے لگے۔ وہ یہ مطالبہ لے کر کھڑے ہو گئے کہ ٹی وی کے اس عملہ کو برطرف کیا جائے جس نے اس قسم کا کوئز ٹی وی پر دکھایا ہے۔

لاہور کے سفر کے لئے جب میرا رزرویشن ہوا تو اس کے مطابق ، مجھے ۱۹ ستمبر کو وہاں جانا تھا اور ۲۶ ستمبر کو دہلی واپس آنا تھا۔ یہ مدت میرے لئے غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔ چنانچہ لاہور پہنچتے ہی یہ حال ہو کہ میں دن گننے لگا۔ ایک ایک دن ختم ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ ۲۶ ستمبر آگیا جب کہ مجھے یہاں سے روانہ ہونا تھا۔ ۲۶ ستمبر کی صبح کو جب میں اٹھا اور روانگی کی تیاری کرنے لگا تو ایسا محسوس ہوا کہ گویا میں سفر آخرت کی تیاری کر رہا ہوں ۔

میں نے سوچا کہ جس طرح لاہور میں ایک ایک دن ختم ہو کر آخر کار ۲۶ ستمبر آگیا۔ اسی طرح دنیا میں بھی میرے ایک ایک دن گزر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ آخر کار وہ لمحہ آجائے گا جب کہ دنیا سے نکل کر مجھے آخرت کی طرف سفر کرنا ہوگا۔ ایک مدت ختم ہوگئی۔ اسی طرح دوسری مدت بھی ختم ہو جائے گی ۔ پہلی مدت کے خاتمہ پر انسانی سواری مجھے لاہور سے اٹھا کر دہلی پہنچارہی ہے۔ دوسری مدت کے خاتمہ پر فرشتوں کی سواری آجائے گی اور مجھ کو دنیا سے نکال کر آخرت کے عالم میں پہنچا دے گی۔ کیسا عجیب ہے وہ وقت جو آچکا، کیسا عجیب ہے وہ وقت جو آنے والا ہے۔

۲۶ ستمبر ۱۹۹۱ کو پی آئی اے کی فلائٹ ۲۶۰ کے ذریعہ لاہور سے دہلی کے لئے روانگی ہوئی۔ ایئر پورٹ پہنچا تو معلوم ہوا کہ میری سیٹ کینسل ہو چکی ہے۔ دہلی سے اگر چہ میری واپسی کی سیٹ کنفرم تھی۔ مگر قاعدہ کے مطابق ، مجھے اپنی سیٹ کو ری کنفرم کرانا چاہئے تھا۔ مگر میں نہ کر سکا۔ اس بنا پر حسب قاعدہ میری سیٹ کینسل ہوگئی۔ مگر ایئر پورٹ کے عملہ نے غیر معمولی تعاون دیا۔ مجھے سیٹ دوبارہ مل گئی۔ ایئر پورٹ پر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روانگی کے اعلان کا انتظار کر رہا تھا۔ ان میں جناب ۰۰۰۰۰۰۰ ... | ۵۳

‹ Previous page Next page › Contents of May 1994 All issues

Printed page