Al-Risala · June 1994 · page 34

Hinduism in the modern world

الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۳۴

کوئی ٹیلی فون کئے۔ آخر کار ان کو معلوم ہوگیا کہ میں بروسیلز کے بیلین ہوٹل کے کمرہ نمبر ۱۳۱ میں ٹھہرا ہوا انھوں نے بتایا کہ عرب نوجوانوں کی ایک جماعت لندن میں اور دوبارہ عرب نوجوانوں کی ایک جماعت قاہرہ میں میرا انتظار کر رہی ہے۔ اس لئے میں اپنا ٹکٹ ری روٹ کرا کر واپسی میں لندن اور قاہرہ ہوتے ہوئے دہلی واپس جاؤں۔

اس واقعہ کے بعد مجھے فارسی کا مثل یاد آگیا کہ ڈھونڈنے والا پاتا ہے (جو جستجو یا بندہ) انسانی دماغ کی یہی وہ صلاحیت ہے جس کی بنا پر وہ قیامت کے یوم الحساب میں مسئول قرار پاتا ہے کیونکہ انسان اپنی صلاحیت کے اعتبار سے اس پوزیشن میں ہے کہ وہ حقیقی طور پر جس چیز کا طالب ہو اس کو وہ جان سکے۔ ایسی حالت میں اگر ایک شخص موجودہ دنیا میں زندگی گزارتا ہے مگر وہ حق سے بے خبر رہتا ہے تو یہ لازمی طور پر اس کی اپنی کوتاہی ہے۔ اور جو شخص کوتاہی کرے وہ اس عالم اسباب میں اس کے انجام سے بچ نہیں سکتا۔

مجھے ٹیلی ویژن سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس لئے کمرہ کے ٹی وی سیٹ کو استعمال کرنے کا خیال بھی مجھے نہیں آتا۔ ایک بار ایسا ہوا کہ سرہانے کی چھوٹی میز پر ریموٹ کنٹرول کا سگھڑ پیکٹ جیسا آلہ رکھا ہوا تھا۔ اس کا سوئچ اتفاق سے دب گیا۔ اس کے بعد ٹی وی سیٹ کے شیشہ پر نہایت عمدہ رنگین تصویریں آنے لگیں۔ دیکھتاا تو سمندری زندگی اور جنگل کی زندگی کے مناظر دکھائے جارہے تھے۔ فطرت کا یہ منظر حیران کن حد تک عجیب تھا۔ محویت کے ساتھ اس کو دیکھ رہا ہوں۔ اس کو دیکھ کر یہ آیت زبان پر آگئی: فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ قرآن میں فطرت کے مشاہدہ اور آیات کون پر غور وفکر کے لئے بہت زور دیا گیا ہے۔ اور اس کے علم کو خشیت الہی کا ذریعہ بتایا گیا ہے (إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءِ اس سے معلوم ہوا کہ معرفت الہی کا اصل ذریعہ کائنات میں پھیلی ہوئی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنا ہے۔ ہمارے ہوٹل سے لووین کا فاصلہ ۳۰ کلومیٹر ہے۔ ۱۲ستمبر کی شام کو جب میں اپنے ساتھی کے ہمراہ کار میں وہاں کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہا تھا تو سارے راستہ میں صنعتی ترقی کے مناظر دکھائی دئے سڑکوں سے لے کر عمارتوں تک ہر چیز واضح طور سے ہندوستان سے مختلف نظر آئی۔

یہی تمام مغربی ملکوں کا حال ہے۔ میں نے سوچا کہ مغرب کے وسائل سے زیادہ وسائل ہندوستان

‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues

Printed page