Al-Risala · June 1994 · page 33

Hinduism in the modern world

الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۳۳

کے کنارے خوشنما مقام پر واقع ہے۔ ایک بار میں لفٹ میں تھا۔ اچانک بجلی چلی گئی۔ لفٹ رک گئی۔ اس کے اندر مکمل اندھیرا چھا گیا۔ مجھے یاد تھا کہ اس کے اندر ٹیلی فون ہے۔ مگر میرے ذہن میں یہ تھا کہ اس سے پیغام دینے کے لئے کسی نمبر کو ڈائل کرنا ہوگا اور تاریکی کی وجہ سے نمبر کو دیکھنا اور اس کو ڈائل کرنا ممکن نہیں۔ اسی میں رسیور اٹھایا تو اپنے آپ گھنٹی بجنے لگی۔

لفٹ کے ٹیلی فون پر نمبر ڈائل کئے بغیر صرف رسیور اٹھانے سے گھنٹی بجتی ہے۔ اگر ایسا ہو تو لفٹ کے اندر اندھیرا ہو جانے کے بعد ٹیلی فون کو استعمال کرنا نا ممکن ہو جائے۔ اس کے بعد ہنگامی موقع پر اس ٹیلی فون کو صرف وہ شخص استعمال کر سکتا ہے جس کے پاس ٹارچ موجود ہو۔ یہ ایک سادہ سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیش بندی کس چیز کا نام ہے۔ پیش بندی کسی بھی عمل کی کامیابی کے لئے ضروری ہے۔

(Catholic University of Louvain) ۱۲ ستمبر کی شام کو لووین کی کیتھولک یونیورسٹی میں شرکاء کانفرنس کی اجتماعی ملاقات اور کھانا تھا۔ یہ یونیورسٹی چو دھویں صدی عیسوی میں قائم ہوئی ۔ اس میں ۲۵ ہزار طلبہ تعلیم پا رہے ہیں۔ دوسرے شعبوں کے ساتھ اس میں فیکلٹی آف تھیالوجی کا بہت بڑا شعبہ ہے۔ اس کے تحت اسلامک اسٹڈیز کا بھی انتظام ہے۔ یہ یونیورسٹی قدیم طرز کی نہایت عظیم عمارت میں واقع ہے۔

چودھویں صدی اور اس کے بعد کی صدیوں میں یورپ میں علم کا چرچا بہت زیادہ بڑھ گیا ۔ یہ زیادہ تر بغداد اور اسپین کے زیر اثر تھا۔ مگر بعد کے دور میں، بڑی بڑی سلطنتوں اور بڑی شخصیتوں کے باوجود، مسلم دنیا میں علم کا چرچا باقی نہ رہا۔ علم کا آغاز مسلمانوں نے آیا تھا، مگر اس کی تکمیل کے دور میں سارا کریڈٹ مغربی قوموں نے حاصل کر لیا۔ یہی علمی پس ماندگی موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا اصل مسئلہ ہے نہ کہ فرضی سازشیں جس کا اعلان غلط طور پر ہمارے لکھنے اور بولنے والے لوگ ہر صبح و شام کرتے رہتے ہیں۔

یونیورسٹی دیکھنے کے بعد ہوٹل واپس کیا تو کافی رات ہو چکی تھی۔ عین اس وقت کمرہ کے ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ رسیور اٹھایا تو ایک عرب نوجوان متاثر ہو سے بول رہے تھے۔ مجھے تعجب ہوا کہ انھوں نے برو سیلز میں ہمارے ٹیلی فون کا نمبر کیسے حاصل کر لیا۔ معلوم ہوا کہ انھوں نے دہلی ، لندن اور برو سیلز میں

‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues

Printed page