Hinduism in the modern world
الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۲۲
The great religions in dialogue : from Assisi to Brussels. Religions, the Middle East and Europe. the Churches of America and Europe. Christians and Jews: their common responsibility in the new Europe. South-North: the Churches of Africa and Europe. Peoples, differences and the new Europe. Voices of peace from Asia. The economic responsibilities of the new Europe: the cost of peace. Towards an Islamic-Christian dialogue. اس طرح کی انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد کی دو صورتیں ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ شرکاء کو کسی ایک ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ۔ اور اسی ہوٹل کے کسی ہال میں تمام کارروائیاں انجام دی جائیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ لوگوں کو ایک سے زیادہ ہوٹل میں ٹھہرایا جائے اور کانفرنس کی کارروائی بھی مختلف مقامات پر انجام دی جائے ۔ موجودہ کانفرنس کے منتظمین نے دوسری صورت اختیار کی تھی۔ انہوں نے شرکاء کو دو ہوٹلوں میں ٹھہرایا اور تقریباً دس مختلف مقام پر اس کی کارروائیاں انجام پائیں۔
یہ صورت ذاتی طور پر میرے لئے تکلیف کا باعث ہوتی ہے۔ کیوں کہ اس میں بار بار کار میں سفر کرنا پڑتا ہے اور اس طرح کے سفروں میں مجھے چکر آنے لگتا ہے۔ ہمارے استعمال کے لئے اگرچہ نہایت نفیس اور جدید کار موجود تھی ۔ مگر بار بار آنے جانے سے میرے سر میں چکر کی کیفیت پیدا ہو گئی۔
کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے کہ میں شاید دنیا کا سب سے زیادہ کمزور انسان ہوں ۔ میرا حال یہ ہے کہ پرتعیش ہوٹلوں میں ٹھہرنا اور شاندار کاروں میں سفر کرنا بھی میرے لئے عذاب کے ہم معنی ہے۔ میں سوچنے لگا کہ آخر اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا کمزور کیوں بنایا۔ پھر سمجھ میں آیا کہ شاید اس لئے کہ عجز کی سطح پر انسان کو حقیقت کی دریافت کا تجربہ کرایا جائے۔ کیوں کہ قدرت کی سطح پر حقیقت کی دریافت اتنی نادر ہے کہ ساری تاریخ انسانی میں وہ صرف پیغمبروں ہی کو حاصل ہوئی ہے۔ اس میں صرف چند ہی قابلِ ذکر استثنا پائے جاتے ہیں ، مثلاً عمر فاروق رض۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues