Al-Risala · September 1994 · page 12

ترقی کے آداب

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۲

یہ دنیا مسائل کی دنیا ہے۔ یہاں ہر آدمی کو آزادی ہے۔ ایک آدمی جب اپنی آزادی کو بے جا استعمال کرتا ہے تو وہ دوسرے آدمی کے لئے مسئلہ پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ ایک آدمی جب اپنی زبان ، اپنے ہاتھ اور اپنے پاؤں کو بے قید طور پر استعمال میں لاتا ہے تو وہ ایسا کر کے دوسرے لوگوں کو مسائل و مشکلات میں مبتلا کر دیتا ہے۔

اس کا حل کیا ہے۔ اس کا حل یہ نہیں کہ ہم لوگوں کی آزادی کو ختم کرنے کی مہم چلائیں۔ ایسی مہم بے معنی شور وغل کے سوا اور کچھ نہیں۔ کیوں کہ لوگوں کو یہ آزادی ان کے خالق نے دی ہے۔ اور جو چیز خود خالق نے دی ہو اس کو ہم لوگوں سے چھین نہیں سکتے۔ ایسی حالت میں مسئلہ کا حل صرف ایک ہے ، اور وہ ہے تدبیر۔ حکیمانہ اصول پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کے ضرر سے ممکن حد تک اپنے آپ کو بچانا اور اپنی تعمیر کے مواقع تلاش کر کے اس کے حصول میں لگ جانا۔

مثلاً تکرار سے اعراض کرنا، چھوٹے نقصان کو برداشت کر لینا، اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہ ہونا، دوسروں سے مطالبہ کرنے کے بجائے خود اپنے استحکام پر توجہ دینا۔ مسائل کو نظر انداز کر کے مواقع اور امکانات کو استعمال کرنا۔

موجودہ امتحان کی دنیا میں کامیابی کا یہی واحد طریقہ ہے۔ اس کے سوا کوئی بھی دوسرا طریقہ نہیں جس کے ذریعے کوئی شخص اس دنیا میں کامیابی حاصل کر سکے۔

حکیمانہ تدبیر ہر مسئلہ کا حل ہے۔ حکیمانہ تدبیر ہر نقصان سے بچنے کا یقینی نسخہ ہے۔ آپ حکیمانہ تدبیر کو اپنا اصول بنا لیجئے اور پھر آپ کو کسی سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ نوٹ : یہ تقریرآل انڈیاریڈیونئی دہلی سے ۱۶ دسمبر ۱۹۹۳ء کو نشر کی گئی۔ Forthcoming publications 1. Woman in Islam and Western Society; 320 pages. 2. Islam: The Creator of Modern Age; 120 pages. 3. Islam: The Voice of Human Nature; 64 pages. 4. Hijab in Islam; 16 pages.

‹ Previous page Next page › Contents of September 1994 All issues

Printed page