Al-Risala · September 1994 · page 27

Do you feel you are enjoying mental peace.

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۲۷

موجودہ حالات میں ذہنی سکون حاصل ہے :

Do you feel you are enjoying mental peace.

اس نے مسکرا کر کہا کہ ہماری زندگی اتنی زیادہ مشینی ہو چکی ہے کہ ہمارے لئے یہ سوچنے کا موقع بھی نہیں ہم میں سے اکثر لوگوں کو شاید ہی کبھی یہ موقع ملتا ہو کہ وہ آپ جیسے لوگوں کی طرح فلسفیانہ انداز میں سوچیں کہ انھیں پیس آف مائنڈحاصل ہے یا نہیں۔

ترقی کے ساتھ بے ترقی کا کیسا عجیب نمونہ مغربی ملکوں میں پایا جاتا ہے۔

برطانیہ میں آپ جس سڑک یا جس مقام پر نکلیں ہر جگہ کتوں کا منظر دکھائی دے گا۔ مرد اور عورت کتے کی رسی اپنے ہاتھ میں لے کر چلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ۲۰ ستمبر کو میں نے ایک تعلیم یافتہ انگریز سے کہا معاف کیجئے، کیا میں آپ سے پوچھ سکتا ہوں کہ آپ لوگ کتوں سے کیوں اتنا زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

انگریز کچھ دیر چپ رہا۔ اس کے بعد بولا۔ میں نے فرانس کے بارہ میں ایک رپورٹ پڑھی تھی ۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ فرانس میں سات ملین آدمی کتا پالے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کا ایک سروے کیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ خاندانی انتشار اور انڈسٹریل انقلاب کے نتیجہ میں لوگوں نے انسان کے اندر اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔ کیوں کہ انھوں نے دیکھا کہ بیٹا اور بیٹی بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ جب کہ کتا اپنی وفاداری کی فطرت کی بنا پر انھیں یہ اعتماد دے رہا تھا۔ کتے کے اندر وہ اپنی اس مطلوب چیز کو پا رہے تھے جس کو وہ موجودہ انسان حتی کہ اپنے عزیزوں میں بھی نہیں پاتے ۔ اس لئے وہ اپنی مطلوب فطرت کی تسکین کے لئے کتا پالنے لگے ہیں۔ پھر اس نے مسکرا کر کہا کہ یہی معاملہ غالباً برطانیہ کے لوگوں کا بھی ہے۔

میں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ کتا ری ایکٹ نہیں کرتا، جب کہ انسان ری ایکٹ کرتا ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کتا انسان کے مقابلہ میں ایک غیر اختیاری مخلوق ہے۔ انسان با اختیار مخلوق ہونے کے روسے ری ایکٹ کرتا ہے جو آپ کے لئے ناگوار ہے۔ جب کہ کتا اس طرح ری ایکٹ

‹ Previous page Next page › Contents of September 1994 All issues

Printed page