Do you feel you are enjoying mental peace.
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۲
میں نے کہا کہ یہ خدا کی ایک نعمت ہے جو اس نے اپنے بندوں پر کی ہے۔ اس طرح اس نے یہ انتظام کر دیا کہ ہمارے لیے چوائس کا مسئلہ نہ رہے۔ ہم کو یہ سوچنا نہ پڑے کہ یہ مذہب صحیح ہے یا وہ مذہب صحیح ہے۔ میدان میں ایک ہی صحیح مذہب ہو اور کسی فتنے میں مبتلا ہوئے بغیر ہم اس واحد صحیح مذہب کو اختیار کر لیں۔ اس طرح خدا نے ہم کو ایک نازک امتحان سے بچا لیا ہے جس پر ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
۲۱ ستمبر کی صبح کو میں ایک عرب نوجوان کی رہنمائی میں وگن کی مسجد میں گیا۔ یہ یہاں کی واحد مسجد ہے اور اس کا نام مسجد طوبٰی ہے۔ یہ ہال کی مانند ہے۔ میں نے اس کے احاطہ کی پیمائش کی تو لمبائی میں وہ ۶۱ قدم اور چوڑائی میں ۴۵ قدم تھی۔ مسجد سادہ مگر خوبصورت تھی۔ اس کے اندر عربی کتابوں کا اچھا ذخیرہ موجود تھا۔ کئی الماریوں میں قرینہ کے ساتھ کتابیں رکھی ہوئی تھیں۔ یہاں ابن الجوزی البغدادی (ر ۵۹۷ ۵۰۸ ھ) کی تفسیر زاد المسیر فی علم التفسیر (نو جلد) بھی موجود تھی۔ اس کو المكتب الاسلامی (ص ب 37 / 11 ، بیروت) نے ۱۹۸۴ء میں اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے۔ مسجد کا اندرونی حصہ جس میں نماز ادا کی جاتی ہے وہ لمبائی میں ۲۵ قدم اور چوڑائی میں ۱۲ قدم تھا۔
مسجد میں دورکعت تحیۃ المسجدپڑھی۔ نمازکے بعد کی دعا کے دوران میں نے کہا: رَبِّ اِنِّیْ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زبان سے یہ الفاظ حالت سفر میں نکلے تھے۔ میں بھی اس وقت حالت سفر میں ہوں۔ اسی اشتراک کی بنا پر بے اختیارانہ یہ الفاظ زبان پر جاری ہو گئے۔
مجھے بتایا گیا کہ یہاں ابتدا اڑ چرچ تھا۔ چرچ والوں نے اس کو فروخت کر دیا۔ اس کے بعد یہ عمارت ایک انگریز کی ملکیت میں چلی گئی۔ بعد کو اس انگریز نے اس کو فروخت کرنا چاہا۔ مقامی مسلمانوں نے تقریباً ۲۰ ہزار پونڈ مسجد کے لئے جمع کئے تھے۔ انھوں نے چاہا کہ اس عمارت کو خرید کر اس کو مسجد کی صورت دے دیں۔ مگر عین اسی وقت ایک اور انگریز خریدار پیدا ہو گیا۔ وہ دگنا قیمت ۴۰ ہزار پونڈ دینے کے لئے تیار تھا۔ مگر جب عمارت کے مالک کو جو مسیحی تھا، یہ بتایا گیا کہ مسلمان اس کو خرید کر وہاں مسجد بنانا چاہتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوا۔ اور انگریز کو ۴۰ ہزار پونڈ میں دینے کے بجائے مسلمانوں کو صرف ۲۰ ہزار پونڈ میں دے دیا۔ ایسا ہی ایک اور قصہ لندن میں میرے علم
‹ Previous page Next page › Contents of September 1994 All issues