Al-Risala · March 1995 · page 45

اذا كان الفس آب رئیس قوم سيهديهم الى دار البوار

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۵، صفحہ ۴۵

ہر زبان میں ایک مقام اور دوسرے مقام کے لہجے میں فرق ہوتا ہے۔ یہی معاملہ عربی زبان کا بھی ہے۔ مرا کو مغربی سمت میں عرب دنیا کا بعید ترین ملک ہے۔ چنانچہ یہاں آتے آتے لہجہ کا فرق آخری حد تک مختلف ہو گیا ہے۔ یہاں کے علماء ہم لوگوں سے فصیح زبان میں بولتے تھے۔ اس لئے ان کی بات تو بخوبی سمجھ میں آتی تھی۔ مگر عوام کی بولی سمجھنا میرے لئے سخت مشکل تھا۔ عوام کی سطح پر یہاں کا عربی لہجہ اتنا زیادہ مختلف ہے کہ جب ایک شخص بولتا ہے اگرچہ وہ عربی بول رہا ہوتا ہے مگر کتابی عربی جاننے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کوئی غیر زبان بول رہا ہے۔ مثلاً میرے ساتھ جو سائق تھا، اس نے اپنا نام لبدوی محمد بتایا۔ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ لبدوی اصل میں البدوی ہے۔ سائق جب کچھ کہتا تو مشکل سے اس کا کوئی لفظ میری سمجھ میں آتا۔ میں صرف اندازہ سے سمجھتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ مثلاً ایک بار جب مجھے درس میں شرکت کے لئے شاہی قصر میں جانا تھا، میں نے ایک صاحب کی بابت پوچھا۔ سائق (ڈرائِیور) نے کہا: ماش کافی سوچنے کے بعد سمجھ میں آیا کہ وہ کہہ رہا ہے: منشی یعنی وہ چلے گئے۔ یہ قرآن کی طاقت تھی جس نے عربی زبان کو سابقہ حالت پر باقی رکھا۔ ورنہ اب تک عربی زبان بگڑ کر کچھ سے کچھ ہوگئی ہوتی۔ بلکہ لہجوں میں تقسیم ہوتے ہوتے وہ کئی الگ الگ زبان کی صورت اختیار کر لیتی۔

کیسابلانکا سے آنے والے جہاز نے مجھ کو اور لی مقامی ایئرپورٹ، پر اتارا تھا۔ اس کے بعد مجھ کو چارلس ڈیگال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پر جانا تھا۔ دونوں ایئرپورٹ کے درمیان کافی فاصلہ ہے۔ تاہم ایئر فرانس کی طرف سے ہر وقت بس آتی جاتی رہتی ہے۔ ایئرپورٹ کے باہر آکر میں نے یہ بس پکڑی اور اس کے بعد چارلس ڈیگال ایئرپورٹ آگیا۔ یہاں سے ایئر انڈیا کی فلائٹ ۱۴ کے ذریعہ دہلی کے لئے روانگی ہوئی۔ یہ نان اسٹاپ فلائٹ تھی۔ پیرس سے دہلی تک ۲۹۵ ۴ کلومیٹر کا سفر تقریباً ۸ اٹھ گھنٹہ میں طے ہوا۔

پیرس ایئرپورٹ پر فرانسیسی پولیس نے میرا پاسپورٹ لے لیا اور مجھ کو انٹروگیشن کے کمرہ میں لے گئی۔ وہاں پہنچا تو ایک اور داڑھی والے مسلمان کو پولیس نے بٹھا رکھا تھا۔ تعارف کے بعد معلوم ہوا کہ وہ مرا کو کے بن حماد مولای عمر ہیں جو کہ کلیته الآداب والعلوم الانسانيه (المحمدیه) میں

‹ Previous page Next page › Contents of March 1995 All issues

Printed page