خبر نامه اسلامی مرکز ۱۰۳
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۵، صفحہ ۵۰
نیو انڈیا موومنٹ کی طرف سے ۱۸ دسمبر ۱۹۹۴ کو دہلی یونیورسٹی (گاندھی بھون) میں ایک سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع بحث تھا: نیشنل آلٹرنیٹو۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر شیام پرساد مکرجی (دہلی) میں ۱۸ دسمبر ۱۹۹۴ کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے ایک جلسہ ہوا۔ اس کا موضوع موجودہ ایجوکیشنل سسٹم تھا۔ صدر اسلامی مرکز کو اس میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ انھوں نے اس جلسہ میں شرکت کی اور موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سنٹر فار پیس اسٹڈیز (نئی دہلی) کی طرف سے ۲۷ دسمبر ۱۹۹۴ کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ایک سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا: انڈیا اینڈ دی اسلامک ورلڈ ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اختتامی خطاب کیا۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں موضوع زیر بحث کی وضاحت کی گئی۔
یکم جنوری ۱۹۹۵ کو ہیلی روڈ (نئی دہلی)، پر تعلیم یافتہ افراد کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس کا موضوع "نیشن بلڈنگ" تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اپنے خیالات پیش کئے۔ تقریر کا خلا یہ تھا کہ آزادی کی تحریک نے انڈیا کو سیاسی قیادت دی۔ مگر اس تحریک سے کوئی فکری قیادت ابھر نہ سکی۔ یہی ہمارے ملک کا سب سے بڑا خلاصہ ہے۔ ضرورت ہے کہ ملک میں ایک نئی تحریک اٹھے جو صحیح فکری قیادت پیدا کرے۔
سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کی وفات پر ۲۷ دسمبر ۱۹۹۴ کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ایک تعزیتی جلسہ ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اپنی مختصر تقریر میں انھوں نے بتایا کہ گیانی ذیل سنگھ کی زندگی میں ایک بہت بڑا سبق ہے۔ وہ ۱۹۱۶ میں ایک بڑھئی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی باقاعدہ تعلیم بھی نہ ہوسکی۔ مگر وہ پنجاب کے منسٹر اور پھر چیف منسٹر ہوئے۔ اس کے بعد وہ پریذیڈنٹ آف انڈیا کے عہدہ پر پہنچے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آدمی محنت کے ذریعہ ہر قسم کی ترقی اور کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1995 All issues