Al-Risala · June 1995 · page

The World Congress of spiritual concord

الرسالہ، جون ۱۹۹۵

ہے ۔ اس بنا پر آج ہر جگہ اسلام کے نام پر عالی شان بلڈنگیں کھڑی ہوگئی ہیں۔ مگر اندر جا کر دیکھئے تو بڑی بڑی بلڈنگوں میں کوئی بڑا کام نظر نہیں آئے گا۔ کیوں کہ کام کرنے کے لیے قابل کار انسانوں کی ضرورت ہے۔ اور موجودہ زمانہ میں یہ حال ہے کہ تمام قابل کار مسلمان یورپ اور امریکہ کے غیر مسلم اداروں میں جا جا کر بیٹھ گئے ہیں۔ اسلامی اداروں کو صرف کم تر صلاحیت کے افراد ہاتھ آتے ہیں اور کمتر صلاحیت کے لوگ کبھی کوئی بڑا کام نہیں کر سکتے۔

دہلی سے تین بس کی صورت میں ہمارا قافلہ روانہ ہوا۔ بس میں ہر آدمی کچھ نہ کچھ بول رہا تھا۔ ایک خاتون نے دوسری خاتون سے کہا "سب لوگ کہہ رہے ہیں وہاں تو بہت اچھا مارکیٹ ہے" ایک صاحب اس قانونی سوال پر بات کر رہے تھے کہ انڈیا کے نظام میں پریذیڈنٹ کا اختیار کیا ہے اور پرائم منسٹر کا اختیار کیا۔ تیسرے صاحب اپنے ساتھی سے ویجیٹیرین اور نان ویجیٹیرین کے فائدہ اور نقصان پر بحث چھیڑے ہوئے تھے۔ ایک خاتون نے کہا: مجھ کو یہ ناول راستہ میں ختم کر لینا ہے۔

میں نے سوچا کہ یہ سارے لوگ رشی کیش جا رہے ہیں تاکہ وہاں "روحانی اتحاد" کی کانگریس میں شرکت کریں۔ وہاں ہر عورت اور مرد کسی نہ کسی طور پر اپنا حصہ ادا کرے گا۔ مگر یہ سب کچھ غالباً پروفیشنل انداز میں ہوگا۔ لوگ عملاً مادیات میں جی رہے ہیں، مگر رسمی طور پر چند دن کے لیے جمع ہوکر وہ روحانی عمل انجام دیتے ہیں۔ اس طرح کسی انسانی مجموعہ میں حقیقی روحانی انقلاب نہیں آسکتا۔ روحانیت پر اجتماعی کانگریس میں شرکت سے پہلے ہمیں انفرادی سطح پر روحانیت میں جینا ہوگا، اس کے بعد ہی روحانیت کا ماحول دنیا میں آسکتا ہے۔

اس قافلہ میں میرے سوا تقریبا سب کے سب غیر مسلم تھے۔ بیشتر لوگ بیرونی ملکوں کے تھے اور انگریزی بولنے والے تھے۔ ان کا ذوق، ان کا طرزِ فکر، ان کا ذہنی سانچہ سب کچھ مسلمانوں سے بالکل مختلف تھا۔ میں نے سوچا کہ اس کی وجہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے علماء، اور دانشور صرف مسلمانوں کے درمیان سرگرم رہتے ہیں۔ ان کا تعلق غیر مسلموں سے تقریباً نہیں کے برابر ہے۔ یہی صورت حال ساری دنیا میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ مسلم عالم یا مسلم دانشور اپنی موجودہ لیاقت کے ساتھ اس قابل ہی نہیں کہ وہ غیر مسلموں میں ان کے ذہنی درجہ کے مطابق ان سے بات کر سکے۔ یہ حضرات اگر غیر مسلموں میں آئیں تو وہ اپنے آپ کو تقریبًا "گونگا" محسوس کریں گے۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues

Printed page