Al-Risala · June 1995 · page

Everyone of us is a part of the great whole.

الرسالہ، جون ۱۹۹۵

سوامی جی شریک نہ ہو سکے۔ کیونکہ رات کا کھانا وہ سورج ڈوبنے سے پہلے کھا لیتے ہیں۔ اسی آ شرم میں رات کی نماز پڑھی اور پھر اپنے کمرہ میں سونے کے لیے چلا گیا ۔

میں جب سوامی جی کے کمرہ میں داخل ہوا تو میرے ہاتھ میں صرف کپڑے کا ایک بیگ تھا۔ ایک صاحب نے پوچھا : آپ کا اور سامان ۔ میں ابھی خاموش تھا کہ سوامی جی جو میرے مزاج کو جانتے تھے ، بولے؛ مولانا جی تو سچے فقیر ہیں۔ ان کو زیادہ سامان سے کیا کام۔ بس یہی کپڑے کا بیگ ان کا سامان ہے۔ سوامی جی سے میں نے پوچھا کہ ہندو روایات میں " فقیر " کا کیا مطلب بتایا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا : جو فکر کا فاقہ کرے اس کا نام فقیر ۔

۵ دسمبر کی شام کو منزل تک پہنچنے میں کافی دیر ہوگئی تھی۔ یہاں تک کہ مغرب کا وقت نکل گیا۔ سوامی چیدانند کے دفتر میں پہنچا تو رات ہو چکی تھی۔ میں نے سوامی جی سے کہا کہ مجھ کو نماز پڑھنا ہے۔ انھوں نے فوراً اپنے خاص کمرہ میں ایک نیا کپڑا مصلی کے طور پر بچھایا۔ وہیں میں نے وضو کیا اور ان کے کمرہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ادا کی۔

میں نے دعا کی کہ خدا یا ، تو اس ملک پر اور اس ملک کے بسنے والوں پر رحم فرما۔ مسلمانوں نے اس ملک کے باشندوں کے ساتھ یہ نادانی کی کہ انھوں نے ان کو رقیب سمجھا، انھوں نے ان کو مدعو نہیں سمجھا۔ خدایا تو اس ملک کے دونوں فرقوں کے درمیان کشیدگی کا ماحول ختم کر دے تاکہ کھلے ماحول میں تیرا پیغام ایک سے دوسرے کو پہنچنے لگے۔

۶ دسمبر کی صبح ۵ بجے آنکھ کھلی تو آ شرم کے معمول کے مطابق ، لاوڈ اسپیکر پر گیتا کے اشلوک پڑھے جا رہے تھے۔ آدھ گھنٹہ تک ترنم کے ساتھ ایک پنڈت جی اس کو سناتے رہے۔ اس کے بعد ایک اور پنڈت جی نے کٹھن ہندی میں اس کی تشریح پر آدھ گھنٹہ تک تقریر کی۔ تشریح میں انھوں نے خاص طور پر چنتن پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پر ماتما کا کوئی روپ نہیں۔ آخر میں پرارتھنا ہوئی ' سازپر ' دیا کرو بھگوان " دہرایا گیا اور اس طرح کے دوسرے دعائیہ کلمات ۔

جہاں تک میں سمجھتا ہوں ، ہندو عقیدہ کے مطابق ، دیوی دیوتا پر ماتما کی صفات کا مظہر ہیں۔ آدمی انھیں صفات کے ذریعہ پر ماتما سے ربط قائم کرتا ہے۔ اسی لیے ہندو سماج میں دیوی دیوتاؤں کے مندر ہیں۔ مگر ان کے یہاں پر ماتما کا کوئی مندر نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues

Printed page