Al-Risala · June 1995 · page

Everyone of us is a part of the great whole.

الرسالہ، جون ۱۹۹۵

آس پاس دکانوں میں پوجا اور نذرونیاز کے سامان بِک رہے ہیں۔ مثلاً پھول، صندل، موم بتی، جپ مالا، تصویریں، دھارمک کتا بیں، وغیرہ وغیرہ۔

ایک ہندو نے مجھ کو مسلمان سمجھ کر کہا۔ ہم میں اور آپ میں کیا فرق ہے۔ ہم لوگ مندروں میں کھڑا کر کے پوجتے ہیں اور آپ لوگ (قبروں میں) میں)لٹا کر پوجتے ہیں۔ مندروں کے آس پاس آپ جو چیزیں یہاں دیکھ رہے ہیں وہی سب میں نے آپ کی درگاہوں میں بھی دیکھا ہے۔

رشی کیش کے مناظر کو دیکھنے کے بعد میری سمجھ میں آیا کہ ہندو لوگ اتنی زیادہ تعداد میں کیوں درگاہوں میں جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ درگاہوں کے ماحول میں ان کو اسلام کا ہندواڈیشن(Hinduised (Hinduised version) مل جاتا ہے۔ یہاں اسلام ان کو اپنے مذہب جیسا ہی ایک مذہب دکھائی دیتا ہے۔

رشی کیش گنگا کے کنارے بسا ہوا ہے۔ پہاڑ کے اوپر جہاں سے گنگا شروع ہوتی ہے اس گنگوتری کہا جاتا ہے۔ آگے بڑھ کر گنگا کو سب سے پہلے جہاں ہموار میدان ملتا ہے وہ یہی رشی کیش ہے۔ گنگوتری کے بعد سب سے زیادہ اہمیت رشی کیش کی ہے۔ گنگا کو ہندو روایات میں "ماں" کہا گیا ہے سوامی چید انند نے اس کی تشریح کی کہ ماں ہمیشہ دیتی ہے، وہ کبھی لیتی نہیں۔ اسی طرح گنگا ایک طرفہ طور پر دیتی رہتی ہے۔ وہ ہم سے کچھ نہیں لیتی۔ اسی لیے ہندو روایات میں گنگا کو ماں کے روپ میں دیکھا گیا ہے۔ بظاہر یہ ایک خوب صورت توجیہہ ہے۔ مگر مشکل یہ ہے کہ اس دنیا کی ساری ہی چیزیں گنگا کی مانند ہیں۔ گھاس اور مولی سے لے کر سورج اور چاند تک اس کائنات کی ہر چیز کا معاملہ یہی ہے کہ وہ ایک طرفہ نفع رسانی کے اصول پر کاربند ہے۔ ایسی حالت میں جو درجہ گنگا کو دیا گیا ہے وہی درجہ عالم طبیعی کی ہر چھوٹی بڑی چیز کو دیا جانا چاہیے۔

اس قسم کی غیر منطقی توجیہہ کارواج موجودہ مسلمانوں میں اور دوسرے مذہبی فرقوں میں بھی اتنا ہی ہے جتنا کہ ہندوؤں میں۔

گنگا ہندوستان کا ایک بہت بڑا دریا ہے۔ وہ شمالی ہند سے شروع ہو کر بنگال کے آخرتک بہتا چلا گیا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی ۲۵۰۰ کلومیٹر ہے۔ ہندو عقیدہ میں اس کو ایک مقدس دریا مانا گیا ہے۔ گنگا کے کنارے آباد شہروں کو ہندو روایات میں خصوصی مذہبی اہمیت حاصل ہے۔

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ مختلف قوموں میں روحوں

‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues

Printed page