Al-Risala · June 1995 · page 24

Where nearly a billion Hindus live?

الرسالہ، جون ۱۹۹۵، صفحہ ۲۴

ساری دنیا میں اپنی تحریک کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

آشرم میں سوامی جی کے دفتر کے سامنے ایک خوب صورت بورڈ لگا ہوا ہے۔ اس پر ایک عالمی نقشہ ہے جس میں ہر ملک میں ہندوؤں کی تعداد بتائی گئی ہے۔ اس کے اوپر لکھا ہوا ہے ــــــــ تقریبا ایک بلین ہندو کہاں کہاں رہتے ہیں :

Where nearly a billion Hindus live?

یہ خوب صورت بورڈ ”ہندو ازم ٹوڈے“ کی طرف سے سوامی چید آنند کو ۱۹۹۱ء میں اس موقع پر دیا گیا جب کہ سناتن دھرم کے لیے ان کی خدمات کی بنا پر ان کو سال کا ہندو (Hindu of the year) ڈیکلیئر کیا گیا۔ اس بورڈ میں بتایا گیا تھا کہ ہندو عالمی انسانی خاندان کاچھٹا حصہ ہیں۔ انڈیا میں ۹۳ فی صد ہندو ہیں۔ ہندوؤں کی مجموعی عالمی تعداد ۸۱۶ ملین ہے۔ تقریباً ۶۰ ملین ہند و مختلف ملکوں میں آباد ہیں۔ ہندو ازم ٹوڈے ایک ہفت روزہ ہے۔ اس کو ایک امریکی ہندو نکالتے ہیں۔ وہ کئی زبانوں میں چھپتا ہے۔ اس کی اشاعت کئی ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے دفاتر دنیا کے اکثر حصوں میں موجود ہیں۔ اس کا صدر دفتر امریکہ (هوائی) میں ہے۔

۶ دسمبر ۱۹۹۳ء کو صبح سویرے رشی کیش سے دہلی کے لیے واپسی تھی۔ صبح پانچ بجے میں بستر سے اٹھ گیا۔ فجر کی نماز آشرم میں اپنے کمرہ میں پڑھی۔ خیال آیا کہ شاید میں پہلا شخص ہوں جس نے گنگا کے کنارے آباد اس بستی میں خدا کے آگے سجدہ کیا ہو۔ اور یہاں لوگوں کی رحمت اور ہدایت کے لیے دعائیں کی ہوں۔ نماز سے فارغ ہو کر اٹھا تو ست سنگ سے لاؤڈ اسپیکر پر ہونے والے پروچن کی آوازیں آرہی تھیں۔ بولنے والا ” صحبت “ کا فلسفہ بتا رہا تھا کہ آپ کو ملنے جلنے میں انتخابی طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔ یہ نہیں کہ آپ جس کے ساتھ چاہیں بیٹھیں جس کے ساتھ چاہیں ملنے جلنے لگیں ۔ اس نے کہا : جیسا بنو گا ویسے بچار بنیں گے ، جیسا بچار ہو گا ویسا آپ کا جیون بنے گا۔ اپنے من کو ٹھیک کیجیے تاکہ بچار ٹھیک ہوں اور بچار کو ٹھیک کیجیے تاکہ آپ کا جیون سدھرتا چلا جائے ۔ آخر میں ہری اوم ، ہری اوم کی جاپ پرست سنگ ختم ہوا ۔ یہ ست سنگ یہاں روزانہ کئی بار ہوتا ہے۔ اس کا سلسلہ صبح ۵ بجے شروع ہوتا ہے اور رات کو دیر تک جاری رہتا ہے۔

ہندوؤں نے اس طرح کے آشرم اور ادارے سارے ہندستان میں بے شمار تعداد میں قائم

‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues

Printed page