Blasts mark demolition anniversary
الرسالہ، جون ۱۹۹۵، صفحہ ۳۹
مختلف حصوں میں پانچ اہم اکسپریس ٹرینوں میں رکھے ہوئے بم پھٹے ۔ ان سے کئی افراد گئے اور بہت سے لوگ زخمی ہوگئے ۔ پیٹریاٹ ( ۶ دسمبر ) کی سرخی یہ تھی :
Blasts mark demolition anniversary
بم دھماکہ کا یہ واقعہ بیک وقت بزدلی بھی ہے اور فعل حرام بھی ۔ جن نے ایسا کیا ہے ، اس کو اگر کچھ کرنا ہے تو وہ مجرموں کے ساتھ کرے۔ ٹرینوں میں سفر کرنے والے بے قصور مسافروں کو بم کا شکار بنانا تو انسانیت کے خلاف بھی ہے اور مذہب کے خلاف بھی ۔
رڑکی میں ہمارے ساتھی رستوراں میں چائے پینے کے لیے ٹھہرے ۔ میں نے چائے وغیرہ نہیں لی۔ میں باہر ٹہلتا رہا۔ رڑکی میں مسلمان بھی کافی آباد ہیں۔ اتفاق سے ایک تعلیم یافتہ مسلمان سے ملاقات ہوگئی گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہ میں آپ کا الرسالہ پہلے پڑھا کرتا تھا۔ مگر اب میں نے اس کو چھوڑ دیا۔ میں نے سبب پوچھا تو انھوں نے کہا آپ آج کل جن باتوں کی تبلیغ کر رہے ہیں ان سے مجھے اتفاق نہیں۔ میں نے مزید تفصیل پوچھی تو انھوں نے اخبارات میں چھپنے والے بعض انٹرویو کا حوالہ دیا۔ میں نے کہا کہ رائے قائم کرنے کا یہ طریقہ اسلام کے خلاف ہے۔ اخباری انٹرویو کے متعلق معلوم ہے کہ وہ لوگ ہمیشہ بات
‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues