Al-Risala · July 1995 · page 28

The Story of America, by John A. Garraty.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۲۸

دیتا ہے :

their colors shift toward the red end of the spectrum. (p. 44)

سائنس چار سو سال سے پر اسراریت کی لہیر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ تاریک ادوار میں دنیا کو گھیرے ہوئی تھی۔ اس کوشش میں سائنس نے نہ صرف علم کے کچھ جزیروں کو دریافت کیا ہے بلکہ بلی کے وسیع سمندر سے بھی آدمی کو واقف کرایا ہے :

Science, in clearing away the fog of myth and mysticism that shrouded the world in the Dark Ages, has exposed not only sharply delineated islands of knowledge but also boundless seas of ignorance. (p. 47)

۲۹ دسمبر کی سہ پہر کو جہاز سین جوزے ایئر پورٹ پر اتر گیا۔ یہاں ڈاکٹر جہاں گیر عالم موجود تھے۔ ان کے ساتھ آگے کے لئے روانگی ہوئی۔ یہ پورا علاقہ نہایت صاف ستھرا ہے، اس کو عام طور پر (Bay Area) کہا جاتا ہے۔ پہلے ہم لوگ پالو آلٹو (Palo Alto) گئے۔ یہاں جناب منظور غوری صاحب کے مکان پر کچھ دیر قیام رہا۔ پالو آلٹو عالمی تجارت کا مرکز ہے اور بہت زیادہ مہنگا علاقہ ہے۔ منظور غوری صاحب علی گڑھ سے آکر یہاں آباد ہوئے ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کے بارہ میں گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ آپ نے ہجرت سے اپنا مسئلہ حل کیا ہے۔ ہمیں بھی ہجرت ہی سے اپنا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ اگر چہ دونوں میں ایک بنیادی فرق ہے۔ آپ لوگوں نے ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف ہجرت کی ہے۔ ہم کو ایک طریق کار سے دوسرے طریق کار کی طرف ہجرت کرنا ہوگا۔ اب تک ہندوستانی مسلمان احتجاجی طریق کار پر چل رہے تھے، اب انھیں صابرانہ طریق کار اختیار کرنا ہوگا۔ ۲۹ دسمبر کو جمعہ کا دن تھا۔ منظور غوری صاحب کے ساتھ فری مانٹ (Fremont) گیا۔ وہاں کی زیر تعمیر مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی۔ یہ مسجد ایک مکان خرید کر بنائی جا رہی ہے۔ یہاں مختلف لوگوں سے انفرادی انداز میں گفتگو ہوئی۔ منظور غوری صاحب ہندوستان کے مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک کالج چلانے کے لئے دس ہائی اسکول چاہئے۔ ایک ہائی اسکول کے لئے پانچ ایلیمنٹری ایجوکیشن کا ادارہ چاہئے۔ نیچے کی تعلیم جب تک مضبوط نہیں ہوگی اوپر کی تعلیم مضبوط نہیں ہو سکتی۔ پہلے تو ہم نے یونیورسٹی بنائی تھی۔ اب ہمارا فوکس یہ ہونا چاہئے کہ ایلیمنٹری اسکول بناؤ۔ وہ ہندوستان کے دیہات میں تعلیم کو پھیلانا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں قسم کا

‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues

Printed page