Al-Risala · July 1995 · page 34

The Story of America, by John A. Garraty.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۳۴

آخر اس نامساوی ٹکراؤ سے آپ کس طرح فتح کی امید قائم کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ علامہ اقبال نے کہا ہے کہ لڑادے ممولے کو شہباز سے۔ میں نے کہا کہ اقبال تو ایک شاعر تھے۔ اور قرآن کے مطابق، شاعر کبھی ایک بات کہتا ہے اور کبھی دوسری بات۔ چنانچہ جس اقبال نے لڑادے ممولے کو شہباز سے کہا تھا، اسی اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ:

جب تک نہ زندگی کے حقائق پہ ہو نظر تیرا نہ تاج ہو نہ سکے گا حریف سنگ انھوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ جنگ بدر میں صرف ۳۱۳ مسلمان تھے اور وہ ایک ہزار طاقت ور فوج پر غالب آئے۔ میں نے کہا کہ جنگ بدر کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے پیشگی یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اس میں فرشتے مدد کے لئے اتارے جائیں گے اور وہ مسلمانوں کے حق میں کامیابی کی ضمانت ہوں گے۔ کیا آپ لوگوں کے پاس بھی اس قسم کی کوئی وحی آئی ہے۔ ظاہر ہے کہ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔

پھر انھوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو کی یقین دہانی اور اقوام متحدہ کا ریزولیوشن ریفرنڈم کے حق میں موجود ہے۔ پھر انڈیا کیوں نہیں اس مسئلہ پر ریفرنڈم کرواتا۔ میں نے کہا کہ آپ کی یہ بات محض ایک پرنسپل کی بات ہے اور متشددانہ جنگ میں لفظی پرنسپل کا حوالہ کوئی قیمت نہیں رکھتا۔ پرنسپل پر امن لڑائی میں طاقت کا کام کر سکتا ہے مگر متشددانہ لڑائی میں وہ ہرگز کسی کے لئے کوئی طاقت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈیا ہمارے اوپر کتنا زیادہ ظلم کر رہا ہے۔ اس نے ہمارے عزت داروں کو بے عزت کیا۔ اس نے کشمیری سماج کو تباہ کر دیا۔ میں نے کہا کہ قرآن میں حکم ہے کہ دشمنی میں بے انصاف نہ بن جاؤ بلکہ ہمیشہ انصاف کی بات کہو۔ آپ جس ظلم کا حوالہ دے رہے ہیں وہ ۱۹۸۹ء کے بعد پیش آیا ہے جب کہ آپ نے سری نگر کی سرکاری عمارتوں پر بم مارا اور اس طرح تشدد اور جوابی تشدد کی سیاست کشمیر میں چلائی۔ ۱۹۸۹ء سے پہلے انڈیا کی فوج کشمیر میں تھی مگر اس نے کبھی بھی کشمیری آبادیوں پر کوئی زیادتی نہیں کی۔ قرآن میں ملکہ سبا کے قصہ کے ذیل میں بتایا گیا ہے کہ جب تم بادشاہوں کے خلاف جنگی اقدام کرو گے تو وہ تمہاری بستیوں میں داخل ہو کر فساد کریں گے اور عزت داروں کو بے عزت کریں گے۔ اس لئے تم بادشاہوں کے خلاف اس قسم کا اقدام

‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues

Printed page