Al-Risala · July 1995 · page 33

The Story of America, by John A. Garraty.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۳۳

نیو یارک کے مسلم اخبار منارہ (The Minaret) کے شمارہ ۱۶ دسمبر ۱۹۹۳ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں تعلیم کے موضوع پر ایک سیمنار ہوا۔ اس میں پاکستان کی ایجوکیشن منسٹری کی طرف سے ایک پیپر پیش کیا گیا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ کم تعلیم والے ۱۲۱ ملکوں میں پاکستان ۱۱۱ ویں نمبر پر ہے: Pakistan occupies 111th position among 121 countries with the lowest literacy rates. پاکستان بننے کے بعد وہاں درجنوں 'مفکرین اسلام' اٹھے جن کا نعرہ تھا پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کا نفاذ تاکہ خلافت ارضی اور قیادت عالم کا مقام پاکستان کو مل سکے ۔ یہ سراسر ایک لغو نعرہ تھا۔ اور اس کی لغویت کا ثبوت یہ ہے کہ پچاس سالہ ہنگامہ آرائی کے باوجود اس کا کچھ بھی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ۔ ان تمام اشخاص کے کرنے کا واحد کام یہ تھا کہ وہ پاکستان کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کرتے۔ اگر یہ تمام لوگ تعلیم کے میدان میں محنت کرتے تو آج یقینی طور پر پاکستان صد فی صد تعلیم یافتہ ہو چکا ہوتا اور اس کے بعد اس کے لئے ہر مقصد کو حاصل کرنا آسان ہو جاتا۔ یکم جنوری ۱۹۹۴ء کی شام کو یہاں کچھ کشمیری لیڈروں سے ملاقات ہوئی۔ میں نے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کس لئے امریکہ کا سفر کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیری اشو کو انٹرنیشنلائز کرنے کے امریکہ آئے ہیں۔ میں نے کہا کہ حدیث میں ہے کہ مؤمن ایک بل سے دوبارہ ڈسا نہیں جاتا، اور آپ لوگ بار بار کے ناکام تجربہ کے باوجود پھر اسی بل پر اپنا ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کا کیا مطلب۔ میں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات کبھی انٹرنیشنلائزیشن سے حل نہیں ہوتے۔ سلطان ٹیپو نے دو سو سال پہلے انگریزی استعمار کے مسئلہ کو انٹرنیشنلائز کیا مگر وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔ پھر علماء نے ریشمی رومال تحریک کی صورت میں آزادی ہند کے مسئلہ کو انٹرنیشنلائز کیا مگر وہ بھی بے سود ثابت ہوا۔ پھر مسلمانوں نے فلسطین اور بوسنیا کے مسائل کو انٹرنیشنلائز کیا مگر وہ کچھ بھی حاصل نہ کر سکے۔ اسی طرح بابری مسجد کے مقامی اشو کو نیشنلائز اور پھر انٹرنیشنلائز کیا گیا مگر بابری مسجد کو بچایا نہ جا سکا۔ پھر اب آپ کس بنا پر اس قسم کی تدبیر کے ذریعہ کامیاب ہو جائیں گے۔

میں نے کہا کہ کشمیر میں آپ اپنے ناپختہ نوجوانوں کو ایک ریگولر آرمی سے لڑوا رہے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues

Printed page