Drunk driving : a license to kill
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۴۹
ایک دوسرے کا احام کرنا اور اختلاف کو نظر انداز کرتے ہوئے مل جل کر رہنا۔ 1- اردو ویکلی راشٹریہ سہارا کے سینیر سب ایڈیٹر مسٹر اسد رضا نے ۱۹ مارچ ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق مسلم مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اس وقت پاکستان میں جو باہمی لڑائیاں ہو رہی ہیں اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان کے بانیوں پر ہے۔ انھوں نے مسلمانوں کو عدم رواداریکا سبق دیا۔ وہ ہندوؤں کے ساتھ مل کر رہنے پر تیار نہیں ہوئے۔ یہی مزاج وہاں کام کر رہا ہے۔ پہلے وہ ہندوؤں کے مقابلہ میں بے برداشت ہوئے تھے، اب وہ خود مسلمانوں کے مقابلہ میں بے برداشت ہو رہے ہیں۔ اس کا حل اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ مسلمانوں میں برداشت اور رواداری کا مزاج پیدا کیا جائے۔ 11- ایشین نیوز انٹرنیشنل (ٹی وی) کی ویڈیو ٹیم ۲۱ مارچ ۱۹۹۵ کو مرکز میں آئی اور صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلمانوں کی انتخابی پالیسی سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ایک سے غصہ ہو کر دوسرے کو ووٹ دینا یہ کوئی پالیسی نہیں ہے۔ الیکشن میں منفی جذبات سے اوپر اٹھ کر ووٹ دینا چاہیے ۔ دوسری بات یہ کہ کسی پارٹی کا انتخاب کرتے ہوئے یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ اس نے ہماری خواہشوں کو پورا کیا یا پورا نہیں کیا۔ بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ حالات کے تحت وہ جو کچھ کر سکتی تھی اس کو کیا یا نہیں کیا۔ ۱۲- انگلش میگزین، انڈیا ٹوڈے کے پرنسپل کرسپانڈنٹ مسز شيفالی ريکھی نے ۲۱ مارچ ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ اس کا موضوع ”مسلمانوں کی مذہبی رسوم “ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ انڈیا کے مسلمانوں میں بہت سی رسمیں ہندوؤں کے اثر سے آئی ہیں، ہندوؤں میں سے جن لوگوں نے اسلام قبول کیا وہ اپنے سابق مزاج کے تحت ہندورسموں کو اسلامی صورت دے کر منانے لگے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ رسمیں صرف برصغیر ہند کے مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں۔ عرب ملکوں میں یہ رسمیں سرے سے موجود نہیں ہیں۔
11- غالب اکیڈمی (نظام الدین بستی) میں ۲۲ مارچ ۱۹۹۵ کو عید ہولی ملن کے نام سے ایک جلسہ ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور فرقہ وارانہ میل ملاپ کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ اکثر غلط فہمیاں محض دوری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ ۴۹ الیسر ( جرنلزم) ۱۹۹۵
‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues