Al-Risala · July 1995 · page 48

Drunk driving : a license to kill

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۴۸

میں کیا ہوا۔ اور اسی کا اسلامی حکم کیا ہے۔ اس معاملہ میں انھیں تفصیل کے ساتھ اسلامی نقطہ نظر بتایا گیا۔ ۶۔ فرنچ نیوز ایجنسی کے نئی دہلی کے نمائندہ مسٹر نارائن سوامی نے ۲ مارچ ۱۹۹۵ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلے سے تھا کہ وشو ہندو پریشد بندس کی گیان واپی مسجد کو توڑنا چاہتی ہے۔ بتایا گیا کہ مسجد کا ٹوٹنا صرف اس وقت ممکن ہے جب کہ مسلمان بھڑک کر انھیں اس کا موقع دیں۔ اگر مسلمان صبر و اعراض کی پالیسی اختیار کریں تو وشو ہندو پریشد کبھی بھی اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ ۲۷ فروری کو مسلمانوں نے اس پالیسی پر عمل کیا۔ چنانچہ ہر قسم کی سازش کے باوجود مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ۷۔ ہندی روزنامہ جن ستا کے نمائندہ مسٹر صفدر رضوی نے ۲۵ فروری ۱۹۹۵ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بنارس اور متھرا کے مسئلے سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ۱۹۹۱ میں عبادت گاہوں کے تحفظ کا جو ایکٹ پاس ہوا ہے اس کو تمام فریقوں کو مان لیا جائے۔ اس کو نہ ماننا ملک میں لاقانونیت اور نزاج لانے کے ہم معنی ہے۔ ۸۔ ڈاکٹر نگیندر سنگھ، ڈائرکٹر انڈو یورپین جین ریسرچ فاؤنڈیشن (نئی دہلی) اسلام اور مغرب کے موضوع پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ۱۱ مارچ ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی اور تفصیلی انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ مغربی مصنفین عام طور پر یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ اسلام اور مسلمان میں فرق نہیں کرتے۔ وہ مسلمانوں کے عمل کو اسلام سمجھ لیتے ہیں۔ مثلاً آج کل جگہ جگہ اسلام کے نام پر گن کلچر چلایا جا رہا ہے وہ محض کچھ مسلم لیڈروں کی سیاست ہے ۔ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

۹۔ مسٹر جمال صفی (فری لانس جرنلسٹ) نے ۱۴ مارچ ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق پاکستان میں بڑھتے ہوئے مذہبی تشدد سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ پاکستان اس نظریہ کے تحت قائم کیا گیا کہ ہندو اور مسلمان مذہبی اختلاف کی بنا پر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ مگر پاکستان کے تجربہ نے ثابت کیا کہ اختلاف زندگی کا حصہ ہے، اور وہ ہمیشہ باقی رہتا ہے ۔ اس لیے کامیاب زندگی کا حل صرف ایک ہے۔ اختلاف کے باوجود

‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues

Printed page