Al-Risala · October 1995 · page 29

It is totally unlslamic to use violence.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۵، صفحہ ۲۹

اس کے خلاف احتجاج نہیں کرتے۔ جو لوگ سعودی عرب میں ایک رویہ اختیار کریں اور بقیہ ملکوں میں دوسرا رویہ ، ایسے لوگ حدیث کی زبان میں ذوالوجہین ہیں۔ اور ذوالوجہین ہونا انسانیت کے مطابق بھی نہیں ، کجا کہ وہ ایمان و اسلام کے مطابق ہو۔

روم سے میلانوسے لئے الیتالیا کی ڈومسٹک فلائٹ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ جہاز ٹھیک وقت پر روم سے روانہ ہوا۔ اس کی کارکردگی اور اندرونی سروس، ہر چیز انٹرنیشنل معیار کے مطابق تھی۔

مجھے یاد آیا کہ اورنگ آباد میں جب انڈین ایئر لائنز کا ایک کمرشیل جہاز (377 Boeing) حادثہ کا شکار ہوا اور اس میں ۵۵ مسافر ہلاک ہوگئے تو اٹلی کی حکومت نے ایک ٹریول ایڈوائس جاری کی۔ اس میں اطالوی سیاحوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ انڈیا میں انڈین ایئر لائنز کے ذریعہ سفر کو واؤڈ کریں۔ کیوں کہ اس سے سفر کرنا غیر محفوظ (unsafe) ہے ۔ اس پر حکومت ہند نے ایک بیان (ٹائمس آف انڈیا ۳۰ جون) جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس قسم کا مشورہ سراسر احمقانہ اور بے بنیاد ہے :

Such an advice was absolutely silly and baseless. میں نے جب انڈین ایئر لائنز اور الیتالیا کا عملی تقابل کیا تو مجھے خود یہ تردید بے بنیاد نظر آئی۔ یہ انسان کی عام کمزوری ہے کہ جب اس کی کسی کوتاہی کو بتایا جائے تو وہ اصلاح کے بجائے تردید کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔ حالاں کہ اگر کوتاہی کی نشاندہی کے بعد اصلاح پر توجہ صرف کی جائے تو وہ زیادہ مؤثر تر دید کا کام کرے گی۔

اس سلسلہ میں ایک دلچسپ واقعہ قابل ذکر ہے۔ یہ واقعہ ۴ جون کو دہلی ایئر پورٹ پر پیش آیا۔ وزیر اعظم ہند مسٹر نرسمہا راؤ سرکاری وزٹ پر عمان (مسقط) جا رہے تھے۔ اس سفر کا مقصد یہ تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکنے کے لئے حکومت مسقط کا تعاون حاصل کیا جائے۔ اس تعاون کے جواب میں حکومت ہند نے مسقط کو جدید ٹکنالوجی کی تربیت دینے میں تعاون کی پیش کش کی۔

وزیر اعظم اپنے خصوصی ہوائی جہاز پر پوری ٹیم سمیت سوار ہو چکے۔ ہوائی جہاز کے دروازے

‹ Previous page Next page › Contents of October 1995 All issues

Printed page