It is totally unlslamic to use violence.
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۵، صفحہ ۳۰
بند کر دئے گئے۔ قریب تھا کہ جہاز اپنے سفر پر روانہ ہو۔ اچانک معلوم ہوا کہ ایک صاحب مسٹر نریندر ) بھی جہاز کے اندر بند ہو گئے ہیں جو وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے نہیں تھے اور صرف پہنچانے کے لئے جہاز کے اندر داخل ہو گئے تھے۔ اس علم کے فوراً بعد ہوائی جہاز کے اندر اور باہر تیزی سے حرکت شروع ہوگئی۔ مخصوص سیڑھی واپس لائی گئی۔ جہاز کا پچھلا دروازہ دوبارہ کھولا گیا۔ اور مذکورہ صاحب جہاز کے باہر تشریف لائے ملاحظہ ہو ذیل کی تصویر جو ہندوستان ٹائمس ۱۵ جون ۱۹۹۳ سے لی گئی ہے۔
جس ملک میں وزیر اعظم تک کے معاملہ میں کارکردگی کا یہ حال ہو، اس ملک میں عوام کو اگر سرکاری شعبوں میں ناقص کارکردگی کا تجربہ ہو تو اس پر نہ تعجب کرنے کی ضرورت ہے اور نہ افسوس کرنے کی ضرورت۔
اس سفر میں میرے ساتھ ڈاکٹر ثانی اثنین خاں بھی ہیں۔ روم سے میلان کے لئے روانگی
‹ Previous page Next page › Contents of October 1995 All issues