Al-Risala · November 1995 · page 46

Nigger, Nigger, Black

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۵، صفحہ ۴۶

ٹی وی کے موجودہ دور میں بھی یہاں کتابوں کے مطالعہ کا وسیع ذوق پایا جاتا ہے۔ بہت بڑے پیمانہ پر کتابیں خریدتے ہیں اور پڑھتے ہیں۔ ایک اخباری رپورٹ میں میں نے حسب ذیل سطریں پڑھیں کہ ایک کتابی ادارہ نے ایک انوکھا منصوبہ بنایا۔ اس نے اعلان کیا کہ کتاب خرید کر اپنے گھر لے جاؤ۔ دیکھنے کے بعد کتاب پسند نہ آئے تو اس کو لوٹا کر اپنی رقم واپس لے لو۔ یہ اندیشہ بہت مبالغہ آمیز ثابت ہوا کہ ہر آدمی دوبارہ کتاب لے کر اپنی رقم واپس مانگنے آجائے گا:

One chain offered a unique plan. Buy a book, take it home and if you are not happy, get your money back. The fears that every one will come back to claim a refund were exaggerated. وگن میں مجلہ احداث العالم الاسلامی کا شمارہ 1993ء دیکھا۔ یہ مجلہ ۷۰۰ سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہے۔ وہ ہر سال چھپتا ہے۔ اس کا پتہ یہ ہے:

دار الاعتصام ، ۸ شارع حسین حجازی، القاہرہ ۱۱۵۱۱۔

اس میں مختلف ملکوں سے متعلق اسلامی خبریں درج تھیں۔ اٹلی کے عنوان کے تحت ایک خبر یہ تھی کہ ایک اطالوی خاتون نے اپنی ریسرچ کے نتائج چھاپے ہیں۔ اس میں بتایا گیا کہ یورپ میں سب سے پہلا عربی قرآن اٹلی کے شہر پادوا میں ۱۵۳۷ء میں چھاپا گیا تھا۔ یہ ۲۳۲ صفحہ پر مشتمل تھا۔ یہ ساڑھے چار سو سال پہلے کی بات ہے۔ چھپنے کے بعد اس قرآن کے نسخے پوپ کے حکم سے جلا دئے گئے تھے۔ تاہم اس قرآن کا ایک نسخہ مذکورہ خاتون کو اطالوی کتب خانہ میں ملا ہے جس کی نشاندہی انھوں نے اپنے مقالہ میں کی ہے۔ مجلہ احداث العالم الاسلامی (۱۳۱۴ھ ، ۱۹۹۳ء) میں ایک باب کشمیر کے بارہ میں تھا اور اس میں کارنامہ جہاد کے طور پر درج تھا کہ کشمیر کے مجاہدین نے ہندو فوج کے دس ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کیا: ان العمليات الجهادية ادت الى قتل اكثر من عشرة آلاف من العبد و الهندوس، صفحہ ۲۴۰ اس کو پڑھ کر میں نے کہا کہ اسلام میں جہاد کا عمل یہ تھا کہ دس ہزار انسانوں کو خدا کے دین میں داخل کیا جائے، اس کے برعکس موجودہ زمانہ کے مجاہدوں کے نزدیک جہادی عمل یہ ہے کہ دس ہزار انسانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1995 All issues

Printed page