Al-Risala · December 1995 · page 13

اکثریت کی آواز

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۱۳

اکثریت کی آواز

ٹائمز آف انڈیا (یکم جنوری 1991) میں مسٹر بینی پر ساد اگروال نے ملکی حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہماراملک اس وقت رام جنم بھومی اور بابری مسجد کے مسئلہ پر اختلافات کا بری طرح شکار ہورہا ہے۔ میرے ذہن میں یہ آتا ہے کہ وہ لوگ جو اس مقام پر ہر قیمت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ وہاں رام مندر بنا سکیں ، انھوں نے اپنے آپ سے ایک سادہ مگر اہم سوال دریافت نہیں کیا ہے ۔ وہ یہ کہ رام خود اس بارے میں کیا کہیں گے ۔ رام کو معقولیت اور حسن اخلاق کا اعلیٰ نمونہ سمجھا جاتا ہے ۔ اور ان کی زندگی کی کہانی میں بے شمار واقعات ہیں جو بتاتے ہیں کہ غصہ اور انتقام کے مقابلہ میں معاف کر دینا زیادہ عظیم ہے۔ کیا ایسا ایک شخص اس کی اجازت دے گا کہ ایک اور مذہب کی عبادت گاہ پر جبراً اس کا مندر بنایا جائے : Our country is presently torn apart by the controversy over Ramjanmabhoomi-Babri Masjid issue. It occurs to me that those who demand the site at any cost in order to build a Ram temple, have not asked themselves a simple but important question as to what Lord Ram himself would have said on this. Lord Ram is known as the supreme human example of propriety and there are innumerable instances in his life's story which exemplify that forgiveness is greater than revenge or anger. Would such a person have permitted the forcible removal of a place of worship of another religion in order to build a temple for him? (Beni Prasad Agarwal)

مسٹر بینی پر ساد اگروال نے جو بات کہی تھی ، اس طرح کی باتیں مسلسل ہندو حضرات مختلف صورتوں میں کہتے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندو فرقہ میں کم ازکم ۹۰ فیصد اسی قسم کے لوگ ہیں جن کی ایک نمائندگی مسٹر اگروال نے کی۔ جنوبی ہند کے ہندو تقریباً صد فی صد اسی ذہن کے ہیں۔ شمالی ہند میں کچھ انتہا پسند ہندو ہیں۔ مگر وہ اقلیت میں ہیں۔ مگر مسلمانوں کی نااہل لیڈر شپ اس امکان کو سمجھ نہ سکی ۔ اس نے نہایت احمقانہ طور پر بابری مسجد کے مسئلہ کو سارے ملک کے لئے ایجی ٹیشن اور ہنگامہ آرائی کا مسئلہ بنا دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مذکورہ امکان استعمال ہونے سے رہ گیا۔ یہاں تک کہ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کو بابری مسجد ڈھادی گئی۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1995 All issues

Printed page