In search of Peace
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۵۰
کرلیتے ہیں۔ یہ ہمارے پولیٹیکل ڈاکٹروں کی ناکامی ہے کہ پچاس سال گزرنے بھی وہ قوم کو دوبارہ صحت مند نہ بنا سکے۔
۱۶ یواین آئی (ہندی) کی خاتون نمائندہ انا پور نا جھانے ۲۶ اگست ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق مسلم مسائل سے بھی تھا اور ملکی مسائل سے بھی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ہندو اور مسلمان عام طور پر مل جل کر ہی رہتے ہیں۔ یہ کچھ اخبار اور کچھ لیڈر ہیں جو نفرت کی باتیں کر کے دوری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر دونوں فرقوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے تو فطرت ان کی رہنمائی کرے گی۔ اور فطرت کبھی غلط رہنمائی نہیں کرتی۔
یورپ کے ایک مسیحی ادارہ کے زیر اہتمام ۳۰ - ۳۱ اگست ۱۹۹۵ کو یروشلم میں ایک انٹرنیشنل مذہبی کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے یروشلم (فلسطین) کا سفر کیا اور وہاں "پالیسی آف پیس إن اسلام" کے موضوع پر مقالہ پیش کیا۔ اس سفر کی روداد انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔
حلقہ الرسالہ کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ وہاں یکم ستمبر - ۳ ستمبر ۱۹۹۵ قیام رہا۔ وہاں دیگر پروگراموں کے علاوہ دو گھنٹہ کی ایک تقریر ہوئی جس کا عنوان تھا "مسائل ملت کا حل سیرت کی روشنی میں۔ " اس تقریر کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔ یہ ویڈیو کیسٹ مندرجہ ذیل پتہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ، ۵۶ ٹانڈیل اسٹریٹ (نارتھ) ڈونگری ، بمبئی ۴۰۰۰۰۹ ۱۹ انسٹی ٹیوٹ آف گاندھیئن اسٹڈیز (واردھا) کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے وہاں کا سفر کیا۔ اور ۸ ستمبر ۱۹۹۵ کو ملکی اور غیر ملکی نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے دو لیکچر دئے اور اسلام سے متعلق کثیر تعداد میں سوالات کا جواب دیا۔ یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔ لکچروں کاعنوان یہ تھا: 1. The Spiritual Goal of Islam 2. Behaviour of a Muslim in his Environment
‹ Previous page Next page › Contents of December 1995 All issues