In search of Peace
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۴۹
ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق مسلمانوں، ہند کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ مسلمانوں کے مسائل کا سبب کوئی خارجی ظلم یا تعصب نہیں ہے۔ اس کا سبب تمام تر یہ ہے کہ ناقص رہنمائی نے مسلمانوں کے اندر حقیقت پسندانہ سوچ پیدا نہیں کیا۔ جب کہ تمام مسائل کا واحد حل حقیقت پسندانہ عمل ہے۔ ۱۲| آل انڈیا پروہیبشن کونسل کی طرف سے ۹ اگست ۱۹۹۵ کو ماؤلنکر ہال نئی دہلی میں ایک سیمنار ہوا۔ یہ شراب بندی کے موضوع پر تھا۔ اس کا عنوان تھا "شراب چھوڑو، دیش جوڑو" اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی ۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام میں شراب کو ام الخبائث کہا گیا ہے۔ یعنی تمام برائیوں کی جڑ۔ ملک کی اصلاح کے لئے شراب کو بند کرنا ضروری ہے۔ شراب کو تمام مذہبوںمیں برابتایا گیا ہے۔ اسلام میں اس کے لئے کڑی سزا مقرر کی گئی ہے۔
۱۳| ہندی روزنامہ جن ستہ(دہلی) (دہلی) کے نمائندہ مسٹر صفدر نے ۱۶ اگست ۱۹۹۵ کو ٹیلیفون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ فرقہ وارانہ جھگڑوں سے بچنے کی سب سے زیادہ مؤثر تدبیر یہ ہے کہ جب بھی کوئی نزاع پیدا ہو تو باہر کے لیڈروں کو اس میں دخل دینے سے روکا جائے اور مقامی ہندو اور مسلمان آپس میں بات چیت کر کے معاملات کو طے کر لیں۔
۱۴| کرنال (سکندرپورماجرا) میں ۲۰ اگست ۱۹۹۵ کو "لائبریری اندولن" کے عنوان سے ایک جلسہ ہوا۔ اس کا مقصد گاؤں میں لائبریری اور ریڈنگ روم قائم کرنا تھا۔ اس کے آرگنائزر شری مول چند جین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مطالعہ اور حصول علم کے موضوع پر تقریر کی۔
۱۵| مسٹر ارن کمار پاٹھی نے ۲۴ اگست ۱۹۹۵ کو روزنامہ لوک مت سماچار (ناگپور) کے لئے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ملک کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ملک کو جس المناک حالات میں آزادی ملی وہ گویا ایک قسم کا قومی ایکسیڈنٹ تھا۔ سڑک کے حادثات میں لوگ زخمی ہوتے ہیں لیکن ڈاکٹر انھیں دوبارہ اچھا
‹ Previous page Next page › Contents of December 1995 All issues