Al-Risala · February 1996 · page 50

خصوصی اعلان

الرسالہ، فروری ۱۹۹۶، صفحہ ۵۰

ہوگا جس کا انھیں دستوری طور پر حق ہی نہیں۔

۱۷ ہندی روزنامہ راشٹریہ سہارا (دہلی) کے نمائندہ مسٹر منوہر موج اور مسٹر وکاس موہن نے ۹ نومبر ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر کشمیر کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال یہ تھا کہ بعض پارٹیاں مانگ کر رہی ہیں کہ دستور ہند کی دفعہ ۳۷۰ کو دستور سے حذف کر دیا جائے ۔ جواب میں کہا گیا کہ اگر ایسا کیا جائے تو دستور اور قانون کا احترام ختم ہو جائے گا۔ اور لوگوں میں لافانونیت کا مزاج بنے گا۔ اس طرح دستور کی ایک دفعہ حذف کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سارا دستور بلکہ پورا قانونی نظام عملاً حذف ہو کر رہ جائے گا۔

۱۸ مدیرِ قادریہ مسروالا ( ہماچل پردیش) کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے ہماچل پردیش کا سفر کیا۔ اس سلسلہ میں علاقہ کے اندر مختلف پروگرام ہوئے۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفرنامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

خصوصی اعلان

دفتر میں ماہنامہ الرسالہ کے پرانے متفرق شمارے (اردو، ہندی اور انگش تینوں زبانوں میں) بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں ، جس کو افادہ عام کی غرض سے نہایت ارزاں قیمت پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک شمارہ کی قیمت ۲ روپے ہوگی۔ جب کہ ۱۰۰ یا اس سے زائد شمارے منگوانے کی صورت میں مزید ایک روپیہ کی تخفیف کر دی جائے گی۔ یعنی ۱۰۰ روپے میں ۱۰۰ شمارے۔ نیز ڈاک خرچ بھی مکتبہ کے ذمہ ہوگا۔

قارئین سے گذارش ہے کہ وہ بطور خود اور مقامی اصحاب خیر کو ترغیب دے کر اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ تاکہ الرسالہ کے دعوتی اور تعمیری مشن سے وہ لوگ بھی آشنا ہو جائیں جو اب تک کسی وجہ سے آشنا نہ ہو سکے ۔

مینجر ماہنامہ الرسالہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 1996 All issues

Printed page