Al-Risala · June 1996 · page 56

غیر اثر پذیر

الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۵۶

غیر اثر پذیر

قرآن کی سورۃ نمبر ۴۸ میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ ابتدائی مفہوم کے اعتبار سے یہ اصحاب رسول کی صفات ہیں۔ مگر وہ ایسی صفات ہیں جو آپ کے بعد بھی تبعا تمام مسلمانوں سے مطلوب ہیں۔

ان صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ منکروں کے اوپر سخت ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے لیے رحم دل ہیں (اشداء علی الکفار رحماء بینھم) اس آیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلمان اپنے باہمی تعلقات میں تو ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی کا سلوک کریں لیکن جب غیر قوموں کے ساتھ معاملہ پیش آئے تو وہ کڑے بن جائیں۔ ان کے معاملہ میں وہ متشددانہ سلوک اختیار کریں۔ اس آیت میں (شدّاء علی الکفار اسی معنی میں ہے جس کے لیے دوسری جگہ قرآن میں (اعن علیٰ الکافرین (المائدہ (۵۴) کے الفاظ آئے ہیں۔ عربی میں کہتے ہیں : ھو عزیز معنیٰ ۔ یعنی وہ شخص ایسا مضبوط ہے کہ اس پر قابو پانا میرے لیے مشکل ہے۔ شدید کا مفہوم بھی یہی ہے۔ ابن منظور کی لسان العرب (۳۵/۳-۲۳۲) میں ہے کہ شدت کے اصل معنی صلابت کے ہیں۔ کوئی پتھریلی زمین جو پانی کا اثر قبول نہ کرے اس کو صلب کہا جاتا ہے۔ اسی طرح مذکورہ آیت میں شدید کا لفظ غیر اثر پذیری کے معنی میں ہے۔ ابن منظور نے "شدید" کی تشریح کے تحت جاہلی دور کے شاعر کا یہ شعر نقل کیا ہے کہ میں کسی کی سخت بات کے مقابلہ میں نرم نہیں پڑتا ، خواہ اس کی بات لوہے سے زیادہ سخت کیوں نہ ہو : فإن لا الین لقول شدّی ولو كانت اشدّ من الحدید اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ مذکورہ آیت میں اشداء کا لفظ داخلی معنی میں ہے نہ کہ خارجی معنی میں۔ یعنی اس میں اہل ایمان کی یہ داخلی صفت بتائی گئی ہے کہ وہ اپنے گہرے یقین کی بنا پر ایسے ہوجاتے ہیں کہ وہ خارجی ترغیبات کا اثر قبول نہ کرسکیں۔ غیر خدا پرست اشخاص یا غیر خدا پر ستانہ تہذیب کا سیلاب بھی اگر ان کے اوپر سے گزر جائے تو وہ پتھر اور لوہے کی طرح اس کا اثر قبول کرنے سے محفوظ رہیں گے ــــــــــ حتیٰ سے متاثر ہونے میں وہ انتہائی نرم ہوتے ہیں اور ناحق سے متاثر ہونے میں انتہائی سخت۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues

Printed page