Al-Risala · June 1996 · page 30

ایک انسانی کردار

الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۳۰

موجودہ مسلمان اس پوزیشن میں تو نہیں ہیں کہ جاپان کی طرح وہ صنعتی میدان میں کوئی برتر خیز انسان کو دے سکیں۔ البتہ مسلمانوں کے پاس ابدی طور پر ایک "برتر حل" ہے۔ یہ اسلام کی آئیڈیالوجی ہے۔ اسلام فکری اعتبار سے گویا ایک برتر آئیڈیالوجی ہے جو انسان کو اس کے فکری مسائل کا واحد صحیح جواب فراہم کرتا ہے۔ یہاں اسلام اور اہل اسلام کو دوسروں کے اوپر ابدی برتری حاصل ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلم دانشور اور رہنما ان کو احتجاج اور ٹکراؤ میں الجھائے ہوئے ہیں۔ ضرورت ہے کہ مسلمانوں کو احتجاج اور تکرار کی دلدل سے نکال کر فکری اور نظریاتی میدان میں لایا جائے۔ یہاں اجارہ داری کی حد تک ان کے لئے اعلیٰ مواقع حیات حاصل ہیں، یہاں وہ قوموں کو دینے کی پوزیشن میں ہیں، جب کہ دوسرے پہلوؤں میں وہ صرف لینے والوں کی قطار میں کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ساڑھے نو گھنٹہ کی مسلسل پرواز کے بعد ہم لندن ا یئرپورٹ پر اتر گئے۔ اس وقت دہلی کی گھڑیوں میں ساڑھے نو بجے کا وقت تھا مگر لندن کی گھڑیوں میں اس وقت پانچ بج رہے تھے۔ سوامی ویوگانند سرسوتی نے کہا: یہاں آکر مجھ کو پہلا احساس یہ ہوا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے پیچھے ہو گئے ۔ کانفرنس والوں نے بہت اچھا نظم کیا تھا ۔ ہم تین آدمی ہوائی جہاز سے نکلے تو دروازہ پر۔ ایک خاتون ہماری رہنمائی کے لئے کھڑی ہوئی تھیں۔ انھوں نے ایئرپورٹ کے تمام مراحل نہایت آسانی سے طے کرا دیئے۔

ایئرپورٹ پر کافی لوگ موجود تھے۔ ان کے ساتھ کچھ دیر تک ایرپورٹ پر ٹھہرا۔ اس کے بعد مسٹر سامی طیار کے ساتھ ایرپورٹ سے ہوٹل کے لئے روانگی ہوئی۔ مسٹر سامی طیار ایک لبنانی مسلمان ہیں۔ ان کے والد ایک بڑے وکیل ہیں اور لندن میں رہتے ہیں۔ مسٹر سامی لاس اینجلس (امریکہ) میں بزنس کرتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ الاسلام یتحدی کاایک نسخہ لئے ہوئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے آپ کی عربی کتابیں پڑھی ہیں۔ پچھلے سال لاس اینجلس کی سیرت کانفرنس میں جب میں نے سیرت پر اپنا مقالہ پیش کیا تھا اس وقت بھی وہ اس اجلاس میں موجود تھے۔ مگر ان سے پہلی ملاقات لندن میں ہوئی ۔ مسٹر سامی کانفرنس کے دوران میرے مساعد کے طور پر متعین کئے گئے ہیں۔ لندن میں میرا قیام گرم ڈائنگ (Grim's Dyke) کے کمرہ نمبر ۳۰ میں تھا۔ یہ ایک تاریخی عمارت ہے جو لندن کے مضافات میں چالیس ایکڑ رقبہ میں واقع ہے۔ اس کی تاریخ ۶۰۰ ق م تک جاتی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues

Printed page