Al-Risala · June 1996 · page 36

۳۵ الرسول جون ۱۹۹۶

الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۳۶

۳۰ جولائی کی صبح کو کمرے سے باہر ٹہلنے کے لئے نکلا تو سوامی یوگانند سرسوتی پہلے ہی سے باہر آکر ٹہل رہے تھے۔ انھوں نے اپنی ایک ہندی کتاب مجھے دی۔ یہ ۱۱۰ صفحہ کی کتاب ہے۔ سوامی جی سے میں نے پوچھا کہ اس کتاب کا خلاصہ بتائیے۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب میں تین باتیں بتائی گئی ہیں۔ (۱) جو سامنے دکھائی دے اس کی سیوا کرنا۔ (۲) جس کی شکتی سے دکھائی دے رہا ہے اس سے پریم کرنا۔ (۳) سیوایا پریم کے بدلے کچھ نہ چاہنا۔ آخر میں انھوں نے کہا: کچھ نہیں چاہنے سے اپنا کام ہو جاتا ہے۔ گنگوتری میں سوامی جی کا ایک بڑا آشرم ہے۔ وہاں ہر روز تقریباً پانچ سو آدمی کھانا کھاتے ہیں۔ مگر بھوجن اور نواس کا ہمارے یہاں کوئی چارج نہیں۔ سوامی جی کے ساتھیوں نے کہا کہ اس طرح کیسے آشرم چلے گا۔ سوامی جی نے جواب دیا: آشرم تو چل ہی رہا ہے۔ پر جس دن تم چلاؤ گے اسی دن سے وہ نہیں چلے گا۔

۳۰ جولائی کو کانفرنس کا افتتاح ہوا۔ اس کا انتظام راونڈ وڈ پارک میں کیا گیا تھا جو بہت بڑا ہے۔ اس میں کافی بڑا شامیانہ لگایا گیا تھا۔ ۱۰ بجے میں وہاں پہنچا تو اس کو دیکھ کر پہلا تاثر یہ ہوا کہ لندن کا شامیانہ بھی ترقی یافتہ ملک کے معیار کا ہے۔ شامیانہ سادہ بھی تھا اور خوبصورت بھی۔ وہ اتنا لمبا تھا کہ ایک سرے پر کھڑے ہوں تو دوسرا سرا صاف دکھائی نہیں دیتا تھا۔ پورا شامیانہ بھرا ہوا تھا۔ بہت سے لوگ باہر بھی کھڑے ہوئے نظر آئے۔

لندن میں انڈیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ایل ایم سنگھوی نے افتتاحی تقریر کی۔ وہ نہ صرف ایک ڈپلومیٹ ہیں بلکہ مذہبیات کے ایک اچھے عالم بھی ہیں۔ اس کے بعد چند اور تقریریں ہوئیں۔ منو بھائی مادھوانی کی فیملی تنہا پوری کانفرنس کا خرچ دے رہی ہے جس کا بجٹ تین کروڑ روپیہ سے زیادہ ہے۔ منو بھائی نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اس سے پہلے وہ یوگنڈا میں بزنس کرتے تھے۔ ۱۹۷۲ میں عیدی امین نے ان کو پکڑ کر قید خانہ میں ڈال دیا۔ قید خانہ میں انھوں نے گیت اور دوسری مذہبی کتابیں پڑھیں، اس سے ان کا ذہن بدلا۔ جیل سے رہائی پا کر وہ لندن آ گئے اور یہاں دوبارہ اپنا بزنس قائم کیا۔ انھوں نے عہد کیا کہ وہ اپنی کمائی کا ایک حصہ مذہب اور روحانیت کے پرچار کے لئے استعمال کریں گے۔ اسی کے مطابق وہ موجودہ کانفرنس کر رہے ہیں۔

آخر میں شری مراری باپو کی کتھا ہوئی جو کئی گھنٹہ تک جاری رہی۔ ان کے ساتھ تربیت یافتہ

‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues

Printed page