Al-Risala · June 1996 · page 35

۳۵ الرسول جون ۱۹۹۶

الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۳۵

کے ساتھ یہاں کامیابی کے ساتھ چلایا ہے۔ بہت سے انگریز بھی انڈین فوڈ کو استعمال کرنے لگے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے لوگ بھی کافی اس بزنس میں ہیں۔ مگر ہر ایک اس کو انڈین فوڈ کے نام سے بازار میں لاتا ہے نہ کہ پاکستانی فوڈ یا بنگلہ دیشی فوڈ کے نام پر۔ کیونکہ انڈین فوڈ سے اس کو شہرت ہو چکی ہے۔ کوئی اور نام چلایا جائے تو لوگوں کو وہ نامانوس معلوم ہوگا۔ میں نے کہا کہ اس کا راز انفرادی مفاد ہے۔ چوں کہ تجارت کے اعتبار سے اس میں فائدہ ہے کہ اس کو انڈین فوڈ کے نام سے بازار میں لایا جائے، اس لئے ہر تاجر بلا اعتراض اس نام کو استعمال کر رہا ہے۔ مگر جب قومی مفاد کے لئے ایسا کوئی مشترک لفظ بولا جائے تو یہی لوگ فوراً اس کی مخالفت کے لئے کھڑے ہو جائیں گے ، کیوں کہ اب ان کا ذاتی مفاد اس سے وابستہ نہیں۔ یہاں آجکل رات چھوٹی ہے اور دن لمبا۔ فجر کا وقت یہاں تقریبا انڈیا کے مطابق ہے یعنی صبح ساڑھے چار بجے ۔ لیکن مغرب کا وقت یہاں آجکل شام کو 9 بجے ہوتا ہے۔ بعض اوقات رات اور دن کا یہ فرق اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک تعلیم یافتہ مسلمان جو عرصہ سے برطانیہ میں رہتے ہیں، ان سے یہاں کے مسلمانوں کی دینی اور اخلاقی حالت پر گفت گو ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ میرا تجربہ تو یہ ہے کہ بعض استثنائی افراد کو چھوڑ کر سارے مسلمانوں کا مذہب صرف ایک ہے، اور وہ منی (money) ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان مسلمانوں کا مذہب حقیقۃً مانو تھی ازم نہیں ہے بلکہ منی تھی ازم ہے۔ (یعنی توحید پرستی نہیں بلکہ دولت پرستی) یہاں امرتسر کے چیف جتھے دار پر وفیسر منجیت سنگھ بھی آئے ہوئے ہیں۔ ان سے چند بار ملاقات ہوئی۔ میں نے دیکھا کہ وہ اپنی روایت کے مطابق، اگر چہ اپنے کندھے سے ایک کر پان لٹکائے ہوئے تھے اور ہاتھ میں بڑی تلوار لئے ہوئے تھے۔ مگر وہ اتنے میٹھے اور نرم انداز میں بول رہے تھے جیسے کہ ان کا " کرپان کلچر" سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کی ہر بات میں سادگی اور متانت ٹپک رہی تھی ۔ میں نے سوچا کہ اسی دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس تلوار نہیں، مگر وہ اتنے جارحانہ انداز میں بولتے ہیں جیسے کہ وہ تلواروں کے بادشاہ ہوں ۔ دوسری طرف اسی دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس تلوار ہے مگر وہ اپنی تلوار کو اس کی روایتی حد کے اندر رکھتے ہیں۔ اپنی بولی اور اپنے عمومی سلوک میں اس کو دخیل ہونے نہیں دیتے ۔

۳۵ الرسول جون ۱۹۹۶

‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues

Printed page