۴۵ المر سال جون ۱۹۹۴
الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۴۵
خبر نامہ اسلامی مرکز ۱۰۷
جدہ سے نکلنے والے اخبار اردو نیوز کے نمائندہ مسٹر اسلم جمشید پوری نےےجنوری ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ ایک سوال یہ تھا کہ خلیج میں بسنے والے ہندوستانی ممسلمانوں کو آپ کا مشورہ کیا ہے۔ کہا گیا کہ صرف ایک مشورہ ہے۔ یہ کہ وہ ڈبل اسٹینڈرڈ نہ بنیں۔ یہ سلمان خلیج میں وہاں کے نظام سے آخری حد تک ایڈجسٹ کرکے رہتے ہیں۔ مگر ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے وہ ٹکرائو کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کو مسلمانوں سے کہنا چاہئے کہ ہم ایڈجسٹ کرکے کامیاب ہیں، تم بھی ایڈجسٹ کرکے کامیابی حاصل کرو۔
۲| دور درشن (نئی دہلی) نے ۷جنوری ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ٹیلی کاسٹ کیا۔ یہ انٹرویو مساجد کے مسئلہ کے بارہ میں تھا۔
۳| گاندھی پیس فائو نڈیشن (نئی دہلی) میں ۸ جنوری۱۹۹۶ کو ایک میٹنگ تھی۔ اس میں بارہ امریکی پروفیسر شریک تھے۔ خصوصی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام اور ہندوستانی مسلمان کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ آخر میں سوال و جواب ہوا۔
۴| ورلڈ کانگریس (World Environment Congress) کا چوتھا اجلاس ۱۱ جنوری ۱۹۹۶ کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور روحانیت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ انسانیت کی حقیقی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ تشدد اور مادہ پرستی کی فضا ختم کی جائے اور امن اور روحانیت کا ماحول دنیا میں پیدا کیا جائے۔ ۵| گووند سدن (مہرولی) میں ۱۴ جنوری ۱۹۹۴ کو ایک جلسہ ہوا۔ شرکا ء میں زیادہ تر مغربی ملکوں سے آئے ہوئے لوگ تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذہب اور روحانیت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اسلام کی تعلیمات پیش کیں۔
۴۵ المر سال جون ۱۹۹۴
‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues