Al-Risala · January 1996 · page 29

اسلامی لٹریچر کی ترتیبِ جدید

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۲۹

اٹھا کر دیکھیں ، اس میں آپ کو دعوت و تبلیغ کا باب یں ملے گا ۔ موجودہ کتب حدیث میں ، باعتبار ترتیب ، ہر قسم کے ابواب ہیں ، مگر دعوت و تبلیغ کا باب ان میں سرے سے موجود نہیں ۔ جو لوگ ان کتب حدیث کو پڑھتے ہیں ، قدرتی طور پر تراجم ابواب کے تحت انہیں پڑھتے ہیں ۔ اس طرح ان کو پڑھ کر شعوری یا غیر شعوری طور پر قاری کے اندر غیر دعوتی ذہن بنتا ہے ۔ جہاد و قتال کے ابواب سے تو وہ خوب آشنا ہو جاتا ہے ۔ مگر دعوت و تبلیغ کی اہمیت سے وہ یکسر غافل رہتا ہے ۔

اسی طرح سیرتِ رسول پر لکھی جانے والی کتابوں کو دیکھئے ۔ سیرت کی تقریباً تمام مستند کتابیں غزواتی پیٹرن پر لکھی گئی ہیں ۔ ابن ہشام کی مشہور چار جلدوں کی سیرت کا ایک جلد سے کچھ نہ زیادہ حصہ ۱۲ سالہ مکی دور پر ہے ، اور بقیہ تقریباً تین جلدیں ۱۰ سالہ مدنی دور پر ۔ مدنی دور کے ابواب کی ترتیب سیرت کی تمام کتابوں میں غزوات کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔ حتیٰ کہ سیرت کی ابتدائی کتابوں کا نام ہی " مغازی " ہوا کرتا تھا ۔ اگرچہ بعد کی کتابوں کے نام مغازی پر نہیں رکھے گئے ، مگر عملاً سیرت کی تقریباً تمام کتابیں مغازی ہی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

تاریخ تک پہنچ کر یہ صورتِ حال اور زیادہ سنگین ہو جاتی ہے ۔ کیوں کہ تاریخ اسلام پر لکھی جانے والی کتابیں ، تقریباً بلا استثناء ، جنگ آزمائی اور کشور کشائی کی داستان نظر آتی ہیں ۔ یہ سیاسی فتح و شکست اور بادشاہوں کی موت و حیات کا بیان ہو کر رہ گئی ہیں ۔ علامہ ابن خلدون نے پہلی بار اسلامی تاریخ کی اس کمی کا احساس کیا ۔ اور وہ وسیع تر انداز میں اسلام کی جامع تاریخ لکھنا چاہا ۔ انھوں نے اپنے مقدمۂ تاریخ میں کامیابی کے ساتھ اس جدید تاریخ کے اصول مقرر کیے ۔ مگر وہ خود بھی اس انداز پر اسلام کی تاریخ مرتب نہ کر سکے ۔

بعد کے دور میں جو کتابیں لکھی گئیں ( گئیں(صوفیاء کی غیر معتبر کتابوں کو چھوڑ کر ) تقریباً سب کی سب اسی نہج پر تھیں ۔ مثال کے طور پر شاہ ولی اللہ کی کتاب حجۃ اللہ البالغہ کو مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے ایک معرکہ الآر اء کتاب بتایا ہے ، اور لکھا ہے کہ اس میں دین و نظام شریعت کا نہایت مربوط ، جامع اور مدلل نقشہ پیش کیا گیا ہے ( صفحہ ۲۱۵ )

مگر اس کتاب کا حال یہ ہے کہ اس میں مسواک اور سُترہ تک کے ابواب ہیں ۔ مگر اس میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page