Al-Risala · July 1996 · page 24

Follow one and hate none.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۲۴

نے بدھ کیا۔ پھر ان کے بارہ میں آپ کا کیا خیال ہے۔ انھوں نے جواب دیا کہ یہ مذہب کے نام پر ایکسپلیپیشیٹن تھا۔ میٹنگ کے بعد ایک نشست میں ایک ہندو بھائی نے اس پر سخت تنقید کی۔ اس پر گنگوتری سے آئے ہوئے سوامی جی نے کہا: وہ تو ایسا ہی کہیں گے۔ کیوں کہ ان کے گرنتھوں میں لکھا ہوا ہے کہ رام اور کرشن دونوں نرک میں گئے۔

ایک اور نوجوان نے سوال کیا کہ جین ازم کے مطابق ، ایک آدمی مر رہا ہو تو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔ اس کو کھانا پانی کچھ نہیں دینا چاہئے۔ کیوں کہ وہ اپنے کرم کو بھوگ رہا ہے۔ اس کے جواب میں منی جی نے کہا کہ یہ ایک فرقہ (sect) کا نظریہ ہے ، وہ سارے جینیوں کا نظریہ نہیں۔ میٹنگ کے درمیان کچھ عورت اور مرد اٹھ کر جانے لگے تو انھوں نے مقرر کی طرف رخ کر کے دونوں ہاتھ جوڑے۔ اس طرح گویا جھک کر معافی مانگی۔ پھر باہر چلے گئے۔

میٹنگ کے بعد میں اپنے کمرہ میں آیا تو ایک ہندو نوجوان مجھ سے ملنے کے لئے اپنے ماں باپ کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔ ماں باپ کو شکایت تھی کہ وہ ایک مسلم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ اور اس نے ہندو دھرم کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ ماں باپ اس پر بہت دکھی تھے۔ اس لئے وہ نوجوان کو مجھ سے ملانے کے لئے لائے تھے۔

میں نے کہا کہ اسلام اگر آپ نے اس لئے قبول کیا ہے کہ وہ آپ کو صحیح نظر آیا تو بہت اچھی بات ہے۔ لیکن اگر آپ نے مسلم لڑکی سے شادی کے لئے اسلام قبول کیا ہے تو اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے تو میں نے شادی کی غرض سے اسلام کو اختیار کیا تھا۔ مگر اب میرا اس پر یقین ہو چکا ہے۔ حتی کہ اگر مسلم لڑکی میرا ساتھ چھوڑ دے تب بھی میں اسلام کو چھوڑنے والا نہیں۔ ان کو قرآن کی سورتیں ابھی یاد نہیں ہوئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میں انگریزی میں نماز پڑھتا ہوں۔ اگر چہ پانچوں وقت کی نماز کی پابندی ابھی وہ نہیں کر رہے ہیں۔

۲ اگست کی صبح کو ابھی میں بستر پر تھا کہ باہر سے کوے کے بولنے کی آواز آئی۔ آنکھ کھول کر کھڑکی سے دیکھا تو اجالا شروع ہو چکا تھا۔ اٹھ کر فجر کی نماز پڑھی۔ دہلی میں بھی اسی طرح ہر روز صبح کو کوے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ چڑیوں کا جو طریقہ ہندوستان میں ہے وہی انگلینڈ میں ہے۔ چڑیاں ہر جگہ یکساں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انسان کو بھی فطرت کے اسی راستہ کو اختیار کرنا تھا۔ مگر انسان بار بار نفس

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page