Al-Risala · July 1996 · page 26

Follow one and hate none.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۲۶

کی خواہشوں کے زیر اثر آجاتا ہے۔ انسان اگر اپنے کردار کو اصولِ فطرت کے تابع رکھے تو اس کا کردار بھی ہمیشہ اور ہر جگہ یکساں رہے گا۔ مگر انسان اصول کے بجائے مفاد کی پیروی کرنے لگتا ہے اس بنا پر اس کے کردار میں یکسانیت باقی نہیں رہتی۔

بالوجی کی کتھا کا طریقہ یہ تھا کہ وہ گوسوامی تلسی داس کی رامائن کے حصے روزانہ پڑھتے ہیں اور درمیان میں اس کی تشریح کرتے ہیں۔ تشریح میں اکثر چٹکلے اور قصہ کہانیاں ہوتی ہیں جن کو سن کر لوگ کبھی قہقہ لگاتے ہیں اور کبھی تالیاں بجاتے ہیں۔ کبھی جوش میں آکر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ تلسی داس کی رامائن مغل دور میں ہندی میں لکھی گئی۔ قدیم رامائن والمیکی کی ہے جو سنسکرت میں ہے۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ والمیکی کی یہ رامائن ماقبل تاریخ دور میں اٹھارہ لاکھ سال پہلے تیار ہوئی ۔ وہ مہابھارت کا واقعہ پیش آنے سے بھی پہلے لکھی گئی تھی۔ بعد کو اس کے پیشگی بیان کے مطابق عین اسی طرح مہابھارت کا واقعہ پیش آیا۔ انسائیکلوپیڈیا آف ہندو ازم جس کو ساڑھے پانچ سو ہندو اہل علم نے تیار کیا ہے وہ اسی قسم کی باتوں سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں کے ایک سیکولر ہندو نے کہا : انسائیکلوپیڈیا آف ہندو ازم کے لئے میری صرف ایک ترمیم ہے ، اس کا نام بدل کر انسائیکلوپیڈیا آف ہندو مائیتھالوجی رکھ دیا جائے ۔

ہندوستان میں کچھ مسلمان نہایت اخلاص کے ساتھ اسلام اور ہندو ازم میں مماثلت ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح اسلامی دعوت کی راہ کھلے گی ۔ مگر یہ سراسر نادانی کی سوچ ہے۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہر قیمت پر نفرت اور کشیدگی کا خاتمہ کر دیا جائے تاکہ دونوں کے درمیان معتدل فضا میں اختلاط ہونے لگے۔ اس اختلاط کے دوران فطری طور پر دونوں میں آزادانہ ڈائیلاگ جاری ہو جائے گا۔ اور اسی ڈائیلاگ کے تقابلی نتیجہ کا نام دعوت ہے۔

۲ اگست کو صبح کے ناشتہ میں ایک صاحب نے اکال تخت کے جتھے دار صاحب سے کہا : پنجاب کا مسئلہ نواب ختم ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ باہر ختم ہو گیا ، لیکن اندر اندر موجود ہے۔ پالیشین اس کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ اگر یہ مسئلہ ختم ہو جائے تو ان کے پاس کوئی اتشو باقی نہیں رہے گا ۔ وہ اپنے آپ کو سیاسی موت سے بچانے کے لئے عوام کو تباہی کے گڑھے میں ڈالے ہوئے ہیں ۔ سیاسی ۱۹۹۶ ۲۶ الرسائل جولائی

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page