Al-Risala · July 1996 · page 46

It is a far cry to London.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۱۱۳

آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۵ فروری ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو نشر کیا گیا۔ یہ انٹرویو زیادہ تر اسلامی مرکز کے بارے میں تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ اسلامی مرکز کا مقصد کیا ہے اور کس طرح وہ پر امن انداز میں اس مقصد کے راستہ میں لگا ہوا ہے۔ انڈیا پلس ٹی وی (India Plus TV) کے اسپیشل کرسپانڈنٹ مسٹر وی وی پی شرما نے ۱۳ دسمبر ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کی وی ٹی وی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع سپریم کورٹ کا فیصلہ (۱۱ دسمبر ۱۹۹۵) تھا۔ جس میں ہندو یا ہندو واہند و ازم کے الیکشن مہم میں استعمال کرنے کو جائز ٹھہرایا گیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ یہ فیصلہ یقینی طور پر غیر دستوری ہے۔ ہند تو کا لفظ سب سے پہلے ۱۹۲۳ میں ہند ومہا سبھا کے رہنما ویر ساور کر نے وضع کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک اس لفظ کا مطلب ہندو راشٹر ہی رہا ہے۔ معروف مفہوم کے لحاظ وہ سیکولرزم کا ضد ہے۔ ۴ فروری ۱۹۹۶ کو آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ یہ تقریر عید الفطر (اسلامی تیوہار) کے بارہ میں تھی۔ اس میں بتایا گیا کہ تیوہار انسان کی ایک فطری ضرورت ہے اور عید دراصل تیوہار کی رسم کا اسلامائٹیشن ہے۔ انڈیا پاکستان فرینڈ شپ کے تحت ۴ فروری ۱۹۹۶ کو جامعہ ملیہ (نئی دہلی) میں اعلی تعلیم یافتہ ہندوؤں اور مسلمانوں کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بھی اس میں شرکت کی۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ دونوں ملکوں میں نارمل تعلقات قائم کرنے کی سادہ تدبیر یہ ہے کہ دونوں کے درمیان انٹرایکشن اور آنا جانا بڑھایا جائے جس طرح عرب ملکوں میں عربوں کے لئے ویزا نہیں ہے اور یورپی ملکوں میں یورپ کے باشندوں کے لئے ویزا نہیں ہے۔ اسی طرح ہندوستان اور پاکستان میں بھی رائج کر دیا جائے۔ ۴ فروری ۱۹۹۶ کی شام کو راجدھانی کی کچھ اعلیٰ شخصیتوں کی میٹنگ کنشکا ہوٹل (نئی دہلی) میں ہوئی۔ اس کا موضوع سیاسی اصلاحات پر غور کرنا تھا۔ اس کے داعی جس

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page