Al-Risala · December 1996 · page 26

روایات عائشہ ۲۲۱۰ ، روایات ابو ہریرہ ۵۳۷۴

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۲۶

زیادہ ذہین اور اخاذ ہیں۔ حضرت سودہؓ نے اس حقیقت کا اعتراف اس طرح کیا کہ انھوں نے اپنی باری حضرت عائشہ کو دے دی تھی۔ اس کا مقصد یہی تھا کہ وہ زیادہ دیر تک رسول اللہ کی صحبت میں رہیں اور زیادہ سے زیادہ اخذ اور استفادہ کر سکیں اور پھر امت کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوسکیں۔ گویا حضرت سودہؓ بالواسطہ طور پر اس تاریخی کردار میں شریک ہوگئیں جو حضرت عائشہ کو براہ راست طور پر ادا کرنا تھا۔

حضرت ابو ہریرہؓ سے بھی اگر چہ کچھ استنباطات کی روایت کی گئی ہے۔ تقی الدین سبکی نے " فتاوی ابی ھریرۃ" کے نام سے ان کا ایک مجموعہ بھی تیار کیا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ منصوبہ خداوندی کے اعتبار سے حضرت ابو ہریرہ کی اصل حیثیت ناقل کی ہے۔ اسی لیے ان کو غیر معمولی حافظہ دیا گیا تاکہ وہ نقل حدیث کا کام کامل انداز میں انجام دے سکیں۔

اس کے مقابلے میں حضرت عائشہ کا رو یتخلیقی یا اجتہادی تھا۔ انھیں صرف اقوال رسول کو نقل کرنا نہیں تھا بلکہ آپ کے قول کو سن کر اور آپ کے عمل کو دیکھ کر اس سے مزید مسائل کو مستنبط کرنا تھا۔ اسی لیے حضرت عائشہ کے یہاں نقل حدیث سے زیادہ استنباط کی مثالیں پائی جاتی ہیں۔

خلاصہ یہ کہ حضرت عائشہ کو اسلام کی تاریخ میں جو اہم کردار ادا کرنا تھا، اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ کم عمری میں پیغمبر خدا کی رفیقۂ حیات بن جائیں۔ اس طرح ایک طرف یہ ممکن ہوگیا کہ ان کی تشکیلی عمر کا ایک اہم حصہ پیغمبر کے ساتھ گزرے۔ دوسری طرف اسی بنا پر وہ اس ضروری انتظام کا وسیلہ بن گئیں کہ پیغمبر کی وفات کے بعد ماقبل پر لیس دور میں بھی آپ کی تعلیمات کی اشاعت مزید آدھی صدی تک مسلسل جاری رہے تاآنکہ کتابت حدیث کا عمل شروع ہوجائے۔

اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ حضرت عائشہؓ کے لیے ممکن ہو گیا کہ وہ لمبی مدت تک بہت قریب سے پیغمبر کی زندگی اور آپ کے قول و عمل کا مشاہدہ کر سکیں۔ اور اس کی حکمتوں کو گہرائی کے ساتھ سمجھ کر اسے اگلی نسلوں تک پہنچائیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف گھر کی زندگی میں پیغمبر کو دیکھتی اور سنتی تھیں بلکہ مسجد سے متصل رہائش کی وجہ سے اکثر آپ کی باہر کی گفتگو اور تقریر کو بھی سنتی رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ سفروں میں بھی وہ پیغمبر کے ساتھ رہتی تھیں جو گویا ان کے لیے تو سیعی تربیت گاہ کے ہم معنی تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1996 All issues

Printed page