Al-Risala · December 1996 · page 48

خبر نامه اسلامی مرکز - ۱۱۶

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۴۸

ایک اسلامی ادارہ کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے امریکہ کا سفر کیا۔ یہ سفر تقریباً ایک اگست تا ستمبر 1996ء جاری رہا۔ اس کی رو داد ان شاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ ۲۴ ستمبر 1996ء کو ڈاکٹر اے جے ساہنی سی ایف ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ مرکز آئے۔ اور صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مذہب اور سیاست کے مسئلہ سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ یہ بات صحیح ہے کہ موجودہ زمانہ میں مذہبی سیاست نے دنیا کو تباہی کا تحفہ دیا ہے۔ مگر اس کا سبب خود مذہب نہیں ہے۔ اس کا سبب وہ لوگ ہیں جو حقیقتہً مذہبی نہ تھے اور انھوں نے مذہب کو ایکسپلا ئٹ کرنے کے لیے مذہب کا نام لیا۔ سوسائٹی آف سرونٹس آف گاڈ (چانک یہ پوری، نئی دہلی) کے تحت ۲۵ ستمبر 1996ء کو ایک اجتماع ہوا۔ اس کا عنوان تھا : ورلڈ ریلیجینز پر یہ میٹنگ۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمایندے شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز کو وہاں اسلام پر ایک ٹاک دینے کی دعوت دی گئی تھی۔ اس کے مطابق انھوں نے اس مشترک اجتماع میں اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی۔ گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ۲۸ ستمبر 1996ء کی شام کو ایک اجتماع ہوا۔ اس میں تعلیم یافتہ مسلمان شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک درس دیا۔ ایک مسئلہ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دین میں بلاشبہ مکمل اطاعت مطلوب ہے۔ مگر یہ مکمل اطاعت افراد یا جماعت کے اپنے حالات کے اعتبار سے ہے نہ کہ شرعی احکام کی تفصیلی فہرست کے اعتبار سے۔ یعنی ہم بقدر فہرست پیروی کے مکلف نہیں ہیں بلکہ اپنے دائرہ اختیار کے اعتبار سے مکلف ہیں۔

پرفیکٹ ہیلتھ میلہ (سنھے لیک پارک ، نئی دہلی) میں ۴ اکتوبر 1996ء کو نماز جمعہ کے بعد ایک جلسہ ہوا۔ اس میں ہندو اور مسلمان دونوں طبقہ کے لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے "نماز کیا ہے" کے موضوع پر تقریر کی۔ اور آخر میں سوالات کے جواب دیے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1996 All issues

Printed page